Categories: Uncategorized

CSK Fan Attacked by MI Fans: روہت کے آؤٹ ہونے پرممبئی کے مداح نے  سی ایس کے حامی کا  پھوڑاسر ، چنئی سپر کنگز کے مداح کی ہوئی موت

آئی پی ایل 2024 کا جوش و خروش جاری ہے۔ شائقین اس کے دیوانے ہیں۔ لیکن کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا کہ یہ کسی کے لیے جان لیوا ثابت ہوگا۔ آئی پی ایل کی وجہ سے چنئی سپر کنگز کے ایک مداح کی جان چلی گئی۔ معاملہ مہاراشٹر کے کولہاپور کا ہے۔ یہاں ممبئی انڈینز کے مداحوں نے سی ایس کے کے مداح کا سرپھوڑا دیا۔ بزرگ فین کی حالت اس قدر تشویشناک ہوگئی کہ انہیں اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ  گزشتہ بدھ کو آئی پی ایل 2024 کا 8 واں میچ سن رائزرز حیدرآباد اور ممبئی انڈینز کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم صرف 246 رنز بنا سکی۔ اس اننگز کے دوران روہت شرما 26 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ روہت کے آؤٹ ہونے کے بعد بندوپانت باپسو ٹبلی (عمر 63 سال) نامی شخص نے ممبئی کے شائقین سے جیت کے بارے میں سوال کیا۔ اس پر وہ غصے میں آ گیا اور بوڑھے کے سر پر ڈنڈے سے وار کیا ۔ بزرگ فین  شدید زخمی ہوگیا ۔ اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔

پولیس نے حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا –

بندوپانت کولہاپور کا رہنے والا تھا۔ کولہاپور کی کارویر پولیس نے حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ممبئی کے مداح بلونت مہادیو کی عمر 50 سال ہے۔ دوسرے فین ساگر سداشیو کی عمر 35 سال بتائی جاتی ہے۔ یہ دونوں اب پولیس کی حراست میں ہیں۔ اس سے قبل بھی دونوں ٹیموں کے مداحوں کے درمیان کئی بار ہنگامہ ہو چکا ہے۔ لیکن یہ معاملہ بہت مہلک ثابت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے خلاف خطرناک بولنگ کے بعد مینک کی فالوئنگ بڑھ گئی، لکھنؤ نے شیئر کیا اسکرین شاٹ

یہ بھی پڑھیں:کیا پرینیتی چوپڑا پریانکا چوپڑا سے ناراض ہیں؟ منارہ کی پارٹی میں بھی نہیں آئیں نظر

ممبئی کو حیدرآباد کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا

حیدرآباد نے ممبئی کو 31 رنز سے شکست دی۔ ٹیم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 277 رنز بنائے۔ جواب میں ہاردک پانڈیا کی کپتانی والی ٹیم صرف 246 رنز بنا سکی۔ روہت نے 12 گیندوں میں 26 رنز بنائے تھے۔ انہوں نے 3 چھکے اور 1 چوکا لگایا۔ تلک ورما نے 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

بھارت ایکسپرتس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

President’s Police Colour: وزیرداخلہ امت شاہ نے اتراکھنڈ پولیس کو باوقار ’صدرجمہوریہ پولیس کلر‘ اعزاز سے نوازا

امت شاہ نے کہا ہے کہ میں دیوبھومی کے عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں…

17 minutes ago

Sharad Pawar-Praful Patel Meeting: شرد پوار-پرفل پٹیل کی ملاقات سے مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل، کیا دونوں این سی پی پھر آئیں گی ایک ساتھ؟

اجیت پوارکے انتقال سے پہلے اجیت پوارگروپ اوراین سی پی-شرد چندرپوارکے لیڈران کے درمیان انضمام…

18 minutes ago

Setback for Sonia Gandhi: سونیا گاندھی کی مشکلات میں اضافہ، ووٹر لسٹ معاملے میں مجسٹریٹ کا حکم منسوخ، نظرثانی کے لیے عرضی منظور

دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے شکایت کنندہ کو اضافی دستاویزات داخل کرنے کی اجازت…

1 hour ago

State Child Bravery Award: وزیرداخلہ امت شاہ اور وزیراعلیٰ دھامی نے اتراکھنڈ کے 6 بچوں کو ریاستی بہادری ایوارڈ سے نوازا

یہ ایوارڈ محکمہ خواتین کو بااختیار بنانے اور اطفال کی ترقی کی جانب سے مالی…

2 hours ago