آج اپوزیشن اتحاد دہلی کے رام لیلا میدان میں اپنی طاقت کا بڑا مظاہرہ کر رہی ہے۔ ‘جمہوریت بچاؤ ریلی’ میں کانگریس لیڈر سونیا گاندھی، ملکارجن کھرگے اور راہل گاندھی موجود ہیں۔ان کے علاوہ جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی اہلیہ کلپنا سورین، اروند کجریوال کی اہلیہ سنیتا کجریوال، شیو سینا کے سربراہ (یو بی ٹی) ادھو ٹھاکرے، ایس پی سپریمو اکھلیش یادو، آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو، ٹی ایم سی لیڈر ڈیرک اوبرائن، بائیں بازو کے لیڈر ایس ایس یچویتارام۔ ، این سی پی (پوار) کے شرد پوار سمیت کئی سینئر لیڈران موجود ہیں۔
اس بیچ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللہ نے کہا کہ اروند کیجریوال اور ہیمنت سورین جیسے تمام گرفتار لیڈر اسی وقت آزاد ہوں گے جب آپ سب آئین کو ہاتھ میں رکھیں گے۔ الیکشن کے وقت وہ بٹن دبائیں جو اس حکومت کو ہٹا دے گا۔ ہم سب کو،چاہے وہ ہندو ہو ں یا مسلم، سکھ ہو یا عیسائی، تمل ناڈو کے ہوں یا کشمیر کے، سب کو اکٹھے ہو کر آگے بڑھنا ہے۔ ہم کسی بھی حال میں اتحاد کو کبھی نہیں چھوڑیں گے۔
فاروق عبداللہ نے کہا کہ انسان کو انسان سے لڑایا جا رہا ہے۔ ہندو الگ، مسلمان الگ، سکھ الگ اور عیسائی الگ۔ آج آئین پر حملہ ہو رہا ہے۔ چیف جسٹس کو بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ جتنے لیڈران بند ہیں ،ان کی آزادی کیلئے عام انتخابات میں وہ بٹن دبائیں جو موجودہ حکومت کو باہر کا راستہ دکھائے۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت کو شکست دیں گے توعام عوام کا راج قائم ہوجائے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…