اسپورٹس

India vs England 2nd Test Playing 11:رویندر جڈیجہ-کے ایل راہل کی جگہ کس کھلاڑی کو ملے گی انٹری؟ دیکھئے ٹیم انڈیا کے ممکنہ پلیئنگ الیون

 انڈیا او انگلینڈ کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ جمعہ 2 فروری کو وشاکھاپٹنم میں کھیلا جا رہا ہے۔ میچ سے ایک روز قبل انگلینڈ نے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ ساتھ ہی ہندوستانی پلیئنگ الیون کو لے کر بھی کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ حیدرآباد میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کے ایل راہل اور رویندر جڈیجہ اس میچ میں نہیں کھیل پائیں گے۔ ایسے میں پلیئنگ الیون میں ان کی جگہ کس کو موقع ملے گا؟ اس حوالے سے بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ راہل کی جگہ کے لیے سرفراز خان اور رجت پاٹیدار کے درمیان دوڑ ہے۔ رویندر جڈیجہ کی جگہ واشنگٹن سندر اور سوربھ کمار میں سے کسی ایک کو موقع مل سکتا ہے۔

کیا سراج کو پلیئنگ الیون سے باہر رکھا جائے گا؟

کرکٹ پنڈتوں نے ہندوستانی ٹیم کی انتظامیہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ انگلینڈ کی طرح چار اسپن بولرز یا ایک اضافی بلے باز کو کھیلنے کے بجائے ایک تیز گیند باز کے ساتھ چلیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو جسپریت بمرا کا کھیلنا یقینی ہے لیکن محمد سراج کی جگہ خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا ہندوستان دوسرے ٹیسٹ میچ میں سراج کو پلیئنگ الیون سے باہر کرتا ہے یا پھر دو تیز گیند بازوں کے ساتھ جاتا ہے۔ یہ بھی دیکھنا باقی ہے کہ کلدیپ یادو اکشر پٹیل اور اشون کے ساتھ اسپن کی باگ ڈور سنبھالتے ہیں یا واشنگٹن سدر یا سوربھ کمار کو ٹیم میں جگہ ملتی ہے۔

کیا ٹیم انڈیا 4 اسپن گیند بازوں کے ساتھ میدان میں اترے گی؟

یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ٹیم انڈیا انگلینڈ کی طرح صرف ایک تیز گیند باز کے ساتھ جاتی ہے یا نہیں۔ رویندر جڈیجہ کی جگہ کلدیپ یادو کو موقع ملتا ہے تو ہندوستان کی بیٹنگ کمزور ہو جائے گی۔ دوسری جانب اگر ان کی جگہ واشنگٹن سندر آتے ہیں تو ٹیم میں تجربہ کار اسپنر کی کمی ہو سکتی ہے۔ اگر محمد سراج کو ڈراپ کیا جاتا ہے تو ہندوستان چار اسپن گیند بازوں کے ساتھ جا سکتا ہے۔ ایسی صورتحال میں جڈیجہ کی جگہ واشنگٹن سندر آئیں گے اور اس سے بیٹنگ مضبوط ہوگی۔

 انڈیا ممکنہ پلیئنگ الیون

روہت شرما (کپتان)، یشسوی جیسوال، شبمن گل، سرفراز خان/رجت پاٹیدار، شریاس آئیر، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، اکسر پٹیل، آر اشون، کلدیپ یادیو، محمد سراج، جسپریت بمراہ۔

انگلینڈ  پلیئنگ الیون

جیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، جونی بیرسٹو، بین اسٹوکس (کپتان)، بین فاکس (وکٹ کیپر)، ٹام ہارٹلی، ریحان احمد، شعیب بشیر، جیمز اینڈرسن۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

32 minutes ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

1 hour ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

2 hours ago