آچاریہ پرمود کرشنم کو کانگریس پارٹی سے فوری اثر سے معطل کئے جانے کا ایک خط سوشل میڈیا پروائرل ہو رہا ہے۔ حالانکہ اس لیٹر سے متعلق کانگریس کی طرف سے کوئی بھی آفیشیل بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ بھارت ایکسپریس اردو بھی اس خبرکی تصدیق نہیں کرتا ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پراس خط کوکئی سوشل میڈیا یوزرس (صارفین) نے شیئرکیا ہے۔ آچاریہ پرمود کرشنم کو اپنے بے باک بیانوں کے لئے جانا جاتا ہے اوروہ پارٹی لائن سے ہٹ کر بھی بیان دیتے رہتے ہیں۔ حال فی الحال اس میں شدت آگئی ہے اور وہ مسلسل کانگریس پارٹی اورلیڈران پرحملہ کرنے رہے ہیں۔
حال ہی میں رام مندرکی افتتاحی تقریب میں کانگریس لیڈران کے شرکت نہ کرنے پربھی انہوں نے سوال اٹھایا تھا۔ انہوں نے حال ہی میں راہل گاندھی پربھی سوال اٹھایا تھا اوران کے بھارت جوڑو نیائے یاتراپرتنیقد کی تھی۔ اب یہ مانا جا رہا ہے کہ پارٹی کے لائن سے ہٹ کرمسلسل بیان دینے کی وجہ سے پارٹی میں پہلے سے ہی ناراضگی پائی جا رہی تھی۔ اس ناراضگی کو اس وقت مزید تقویت مل گئی جب انہوں نے آج ہی وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پرملاقات کی تصویرشیئرکی تھی۔ وہیں وزیراعظم مودی نے بھی ان کی ملاقات کی تصویرشیئرکی۔
اس سے قبل، آچاریہ پرمود کرشنم نے وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کی تصویربھی آچاریہ پرمود کرشنم نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر شیئرکیا ہے۔ آچاریہ پرمود کرشنم نے وزیراعظم مودی کو کلک دھام کے سنگ بنیاد تقریب کے لئے دعوت نامہ بھی دیا ہے۔ وہیں وزیراعظم مودی کے ذریعہ دعوت نامہ قبول کرنے پرآچاریہ پرمود کرشنم نے وزیراعظم مودی کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ آچاریہ پرمود کرشنم نے ایکس پر لکھا- 19 فروری کو منعقدہ ”شری کلک دھام“ کی سنگ بنیاد تقریب میں ہندوستان کے کامیاب وزیراعظم نریندر مودی کو مدعو کرنے کا موقع حاصل ہوا، میرے اس پُرخلوص ”جذبے“ کو قبول کرنے کے لئے وزیراعظم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔“ اس کے بعد وزیراعظم مودی نے بھی یہ تصویر شیئر کرکے آچاریہ پرمود کرشنم کا شکریہ ادا کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…