ونیش پھوگاٹ کو پیرس اولمپکس 2024 سے ہندوستان واپس آنے کے بعد ہر طرف سے پیار مل رہا ہے۔ ونیش پھوگاٹ ہفتہ کو خواتین کے 50 کلوگرام ریسلنگ کے فائنل میں نا اہل ہونے کے بعد ہندوستان واپس آئیں ہیں۔ نئی دہلی ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ راستے میں ہزاروں لوگوں نے ان کا استقبال کیا، جہاں ونیش پھوگاٹ کا خاندان رہتا ہے۔ پیر کو ونیش پھوگاٹ نے بھی رکشا بندھن کے موقع پر اپنے بھائی کو راکھی باندھی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو میں ونیش پھوگاٹ کو 500 روپے کے نوٹوں کا بنڈل پکڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ونیش پھوگاٹ کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، “میں تقریباً 30 سال کی ہوں ۔ پچھلے سال میرے بھائی نے مجھے 500 روپے دیے تھے۔ اس کے بعد یہ نوٹوں کا بنڈل… انہوں نے اپنی زندگی میں صرف اتنا ہی کمایا ہے جو انہو ں نے مجھے دے دیا ہے، اتنا کہنے کے بعد ونیش پھوگاٹ ہنسنے لگتی ہے۔
پیرس اولمپکس سے وطن واپسی پر ہونے والے شاندار استقبال سے مرعوب ونیش پھوگاٹ نے کہا کہ یہ ان کے لیے فخر کی بات ہوگی اگر وہ اپنے گاؤں بلالی کی خواتین ریسلرز کو تربیت دے کر انہیں اپنے سے زیادہ کامیاب بناسکیں۔ اولمپک میں 50 کلوگرام کے فائنل میں پہنچنے کے بعد زیادہ وزن کی وجہ سے نااہل قرار دی گئی ونیش کا ہفتہ کو اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔
ونیش پھوگاٹ نے اپنی نااہلی کے خلاف ثالثی کی عدالت میں اپیل کی تھی ،لیکن اس کے ایڈہاک ڈویژن نے اسے مسترد کر دیا تھا۔ ونیش پھوگاٹ کو دہلی سے ان کے آبائی گاؤں بلالی جاتے ہوئے ان کے حامیوں اور کھاپ پنچایتوں نے خوش آمدید کہا، انہوں نے 135 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے میں تقریباً 13 گھنٹے لگے۔ وہ آدھی رات کو اپنے گاؤں پہنچی۔ گاؤں والوں نے پورے جوش و خروش سے ان کا استقبال کیا۔
بھارت ایکسپریس
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…