جموں وکشمیراسمبلی الیکشن کا اعلان ہوتے ہی سیاسی پارٹیاں اپنی اپنی سیاسی حکمت عملی بنانے میں مصروف ہوگئی ہیں۔ بی جے پی نے واضح کردیا ہے کہ وہ مرکز کے زیرانتظام ریاست میں اکیلے دم پر الیکشن لڑے گی اورکچھ سیٹوں پرآزاد امیدوار کی حمایت کرے گی۔ اس درمیان کانگریس نے بھی اپنے پتے کھول دیئے ہیں اور اس نے انڈیا الائنس کے تحت الیکشن لڑنے کی بات کہی ہے۔ حالانکہ اس نے کہا کہ ہے کہ الائنس کے پیمانے اورمعیار لوک سبھا الیکشن سے الگ ہوں گے۔
پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، جموں وکشمیرمیں کانگریس کے صدر طارق حمید کرّا نے کہا ہے کہ پارٹی جموں وکشمیراسمبلی الیکشن کے لئے ایک قابل تعظیم الائنس بنانے کے لئے ہم خیال جماعتوں سے بات چیت کے لئے تیارہیں۔ پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، جموں وکشمیر میں کانگریس کے صدر طارق حمید کرّا نے کہا ہے کہ پارٹی جموں وکشمیراسمبلی الیکشن کے لئے ایک باعزت الائنس بنانے کے لئے ہم خیال نظریے والی پارٹیوں کے ساتھ بات چیت کے لئے تیارہے۔ دراصل، طارق حمید کرّا سے پوچھا گیا تھا کہ کیا ان کی پارٹی کانگریس، نیشنل کانفرنس (این سی) اور پیپلزڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) جیسی پارٹیوں کے ساتھ الائنس کرے گی۔
ریاست کا درجہ بحال کرنا کانگریس کا اہم موضوع
لوک سبھا الیکشن کے دوران ہوئے الائنس سے متعلق طارق حمید کرّا نے کہا کہ گزشتہ الائنس کے الگ الگ پیمانے تھے۔ یہ قومی سطح پرتھا اور پارلیمانی الیکشن اوراسمبلی الیکشن کے درمیان معیار ہمیشہ الگ الگ ہوتے ہیں، اس لئے ہمیں جموں وکشمیر میں پارٹی کی بات کرنی ہوگی۔ ہمیں دہلی کی لیڈرشپ سے یقینی دہانی کرائی گئی ہے کہ ایک قابل احترام الائنس ہوگا۔
جموں وکشمیرکے کانگریس سربراہ نے کہا کہ ہمیں کام سنبھالنے کے فوراً بعد تبادلہ خیال کرنا ہوگا اور مجھے اپنے اتحادیوں کے ساتھ بات چیت کرنی ہوگی اوراس کے بعد ہی ہم فیصلہ لیں گے۔ ہم بی جے پی کے بالادستی والے رویوں کے خلاف لڑرہے ہیں۔ ہم اس کے لئے تیارہیں۔ انہیں ریاست کا درجہ بحال کرنا ہوگا۔ ساتھ ہی، جوقانون ہم پرتھوپے گئے تھے، ان پربھی غورکرنا ہوگا۔ عام طورپرلوگ بی جے پی کے رویے سے تنگ آچکے ہیں۔
بی جے پی جلد جاری کرے گی امیدواروں کی پہلی فہرست
دوسری جانب، جموں وکشمیرکے بی جے پی صدررویندررینا نے کہا کہ پارٹی الیکشن سے پہلے کوئی الائنس نہیں کرے گی۔ حالانکہ کشمیر وادی میں 8 سے 10 آزاد امیدواروں کو حمایت ضروردے گی۔ پارٹی الیکشن کے لئے پوری طرح تیارہے اورجلد ہی امیدواروں کی پہلی فہرست کا اعلان کیا جائے گا۔ بی جے پی کشمیروادی میں اپنے امیدواروں کواتارے گی اوراکثریت سے الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوگی۔
بھارت ایکسپریس–
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…
اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…
سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…
کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…