قومی

Rajya Sabha By Election: اوپیندر کشواہا کو این ڈی اے سے بھیجا جائے گا راجیہ سبھا ، بہار سے دوسرا امیدوار بھی بی جے پی سے ہوگا

بہار کی دو راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ بہار سے دونوں سیٹوں پر این ڈی اے کے امیدوار راجیہ سبھا جائیں گے اور ایک سیٹ پر آر ایل ایم کے صدر اوپیندر کشواہا کو راجیہ سبھا میں بھیجا جائے گا۔ آر ایل ایم کے صدر اوپیندر کشواہا نے بھی اس حوالے سے سوشل میڈیا ایکس پر جانکاری دی ہے۔ اوپیندر کشواہا نے لکھا کہ نامزدگی اب 20 اگست کو نہیں بلکہ 21 اگست کو کیے جائیں گے۔ یعنی اوپیندر کشواہا 21 اگست کو صبح 11 بجے نامزدگی فارم داخل کریں گے۔

دوسری سیٹ پر بی جے پی امیدوار ہوں گے۔

دراصل 21 اگست راجیہ سبھا ضمنی انتخاب کے لیے نامزدگی داخل کرنے کا آخری دن ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دوسری سیٹ پر بھی بی جے پی کا امیدوار ہوگا۔ ریاستی یونٹ نے دعویداروں کے ناموں کو شارٹ لسٹ کر کے بی جے پی کی مرکزی قیادت کو پیش کر دیا ہے۔ امکان ہے کہ امیدوار کے نام کا اعلان آج ہو سکتا ہے۔ بہار میں راجیہ سبھا کی دو سیٹیں میسا بھارتی اور وویک ٹھاکر کے لوک سبھا الیکشن جیت کررکن پارلیمنٹ  بننے کے بعد خالی ہو گئیں۔ الیکشن کمیشن نے 14 اگست کو نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ نامزدگی کی آخری تاریخ 21 اگست ہے۔ جانچ پڑتال 22 اگست کو ہوگی اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کا وقت 27 اگست تک ہے۔

اوپیندر کشواہا لوک سبھا الیکشن ہار گئے تھے۔

این ڈی اے کے راجیہ سبھا امیدوار اوپیندر کشواہا اپنی کراکات سیٹ سے لوک سبھا انتخابات ہار گئے تھے۔ اداکار پون سنگھ کے یہاں آزاد حیثیت سے کھڑے ہونے کی وجہ سے کراکت سیٹ بائیں بازو کی پارٹی کے پاس چلی گئی۔ راجا رام سنگھ نے یہاں سے انتخاب میژ کا میابی حاصل کی تھی۔ اس شکست کے بعد این ڈی اے میں تنازعہ کی باتیں سامنے آنے لگی تھیں ۔ اب این ڈی اے نے اوپیندر کشواہا کو راجیہ سبھا بھیج کر ان کی بے چینیوں کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔ تاہم، اوپیندرکشواہا این ڈی اے میں آتے جاتے رہتے ہیں۔ پہلے انہوں نے اپنی پارٹی کو جے ڈی یو میں ضم کیا اور پھر الگ ہو کر اپنی پارٹی آر ایل ایم بنائی۔

 بھارت ایکسپریس

Amir Equbal

Recent Posts

Karnataka Accident: کرناٹک کے اتر کنڑ ضلع میں دردناک سڑک حادثہ، 8 افراد ہلاک، 17 زخمی، کئی کی حالت تشویشناک

پولیس نے بتایا کہ حادثہ سندھنور کے ارگنمارا کیمپ کے قریب پیش آیا۔ زخمیوں کو…

18 minutes ago

India’s annual coffee exports: گزشتہ 4 سالوں میں ہندوستان کی کافی کی سالانہ برآمدات دوگنی ہوکر $1.3 بلین ہوگئی

ہندوستان کی کافی بنیادی طور پر ماحولیاتی لحاظ سے امیر مغربی اور مشرقی گھاٹوں میں…

40 minutes ago

Bokaro Encounter: جھارکھنڈ کے بوکارو میں انکاؤنٹر، سیکورٹی فورسز نے دو نکسلیوں کو کیا ڈھیر، دو پولیس اہلکار ہوئے زخمی

ابتدائی تفتیش میں مارے گئے نکسلیوں کی شناخت ایریا کمانڈر شانتی اور منوج کے طور…

49 minutes ago

Govt disburses ₹1,596 cr in six PLI schemes: حکومت نے رواں مالی سال اپریل سے ستمبر کے دوران چھ پی ایل آئی اسکیموں میں 1,596 کروڑ روپے کئے تقسیم

حکومت نے رواں مالی سال اپریل تا ستمبر کے دوران چھ شعبوں بشمول الیکٹرانکس اور…

51 minutes ago

Delhi Elections 2025: مسلم اکثریتی مٹیا محل میں ’امیدوار‘ اہم، بی جے پی اورکانگریس کیلئے ’عآپ‘ بڑا چیلنج

2015 کے دہلی اسمبلی انتخابات میں، عام آدمی پارٹی کے عاصم احمد خان نے مٹیا…

1 hour ago