علاقائی

Bokaro Encounter: جھارکھنڈ کے بوکارو میں انکاؤنٹر، سیکورٹی فورسز نے دو نکسلیوں کو کیا ڈھیر، دو پولیس اہلکار ہوئے زخمی

بوکارو: جھارکھنڈ کے بوکارو ضلع میں بدھ کے روز سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان انکاؤنٹر ہوا۔ اس انکاؤنٹر سیکورٹی فورسز نے دو نکسلیوں کو مار گرایا۔ نکسلیوں کی لاشوں کے پاس سے ایک اے کے 47 رائفل سمیت کئی ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر جھارکھنڈ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے بوکارو ضلع کے تیجنارائن پور تھانہ علاقے کے جنگلات میں مشترکہ آپریشن شروع کیا۔

آپریشن کے دوران بدھ کی علی الصبح جب نکسلیوں نے خود کو سیکورٹی فورسز سے گھرا ہوا دیکھا تو انہوں نے ان پر گولی چلا دی۔ جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے چارج سنبھال کر جوابی کارروائی شروع کردی۔ دونوں طرف سے کافی دیر تک فائرنگ ہوتی رہی۔ اس کے بعد انکاؤنٹر کی جگہ سے ایک خاتون نکسلائیٹ سمیت دو نکسلیوں کی لاشیں برآمد کی گئیں۔ سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے ایک AK-47 رائفل، دو انساس رائفلوں سمیت کئی ہتھیار برآمد کئے ہیں۔ حلانکہ، کچھ نکسلائیٹس گھنے جنگلات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

ابتدائی تفتیش میں مارے گئے نکسلیوں کی شناخت ایریا کمانڈر شانتی اور منوج کے طور پر ہوئی ہے۔ فی الحال جائے وقوعہ پر بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی جارہی ہے۔ اس مقابلے میں دو پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ حالانکہ، ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Ujjwala Scheme: دیوالی پر وزیر اعظم مودی نے مفت گیس سلنڈر کا تحفہ دیا: اجولا یوجنا کی مستحق خواتین

اتر پردیش کے مرادآباد میں اجولا یوجنا کی مستحق خواتین نے منگل کے روز مفت…

35 minutes ago

police Complaint against AISA President Neha Bora: نیہا بورا کی مشکلات میں اضافہ، پجاریوں پر دیئے بیان کی وجہ سے پولیس میں شکایت

مندر کے پجاریوں پرخواتین کے ساتھ زیادتی سے متعلق مبینہ بیان کی وجہ سے تنازعہ…

48 minutes ago

Government Is Ready For A Discussion On The SIR: حکومت ایس آئی آر پر بحث کے لیے تیار ہے، وزیر داخلہ امت شاہ کا اپوزیشن کو چیلنج

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایس آئی آر (خصوصی گہری نظرثانی) کے معاملے پر…

1 hour ago