World Cup Final 2023: کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو جس طرح شکست دی اس کی کسی کو توقع نہیں تھی۔ آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد ہندوستانی شائقین میں مایوسی چھائی ہوئی ہے اور پورے ہندوستان کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ ٹیم انڈیا کی اس شکست سے مداحوں میں کافی ناراضگی پائی جارہی ہے۔ یوپی کے علی گڑھ اور لکھیم پور کھیری میں مشتعل کرکٹ شائقین نے ٹی وی توڑ دیا اور شائقین کی آنکھوں میں آنسو تھے جو ان کے درد کو پوری طرح سےبیا ن کررہے تھے۔
ہندوستان نے جس طرح سے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں تمام دس میچ جیت کر برتری حاصل کی تھی۔اس کے بعد امید کی جا رہی تھی کہ اس بار ورلڈ کپ ہندوستان کے پاس ہی آئے گا، لیکن ایسا نہیں ہوا سکا۔ جس کی وجہ سے کرکٹ شائقین کافی حیران رہ گئے۔ علی گڑھ میں رہنے والے ایک مداح نے ٹیم انڈیا کی شکست کے بعد اپنا ٹی وی بھی توڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پوری امید تھی کہ بھارت آج فائنل جیتے گا۔ بھارت کی شکست پر ہماری روح رو رہی ہے۔
فائنل میں شکست کی وجہ سے ٹی وی توڑ دیا
علی گڑھ میں ایک ٹی وی بریک کرنے والے پردیپ ورشنے نے کہا کہ ہم پورا دن میچ دیکھتے رہے۔ہماری خواہش تھی کہ ہندوستان ورلڈ کپ جیت جائے۔لیکن 140 کروڑ لوگوں کا خواب چکنا چور ہو کر رہ گیا۔ہمیں بہت بڑاصدمہ پہنچا ہے۔ اتنا دکھ، جتنا زندگی میں کبھی نہیں ہوا، ہماری روح رو رہی ہے۔ہم سب بہت اداس ہیں، ہم بہت دنوں سے سوچ رہے تھے کہ انڈیا کو ورلڈ کپ جیتنا چاہیے، لیکن نہ جیت سکے، جو ہونا تھا وہ ہو گیا۔ لیکن غصہ کہیں نہ کہیں نکالنا پڑتا ہے۔ یہ ناگزیر ہے۔اسی لیے ہم نے ٹی وی توڑ دیا۔ ہماری ٹیم مہینوں سے محنت کر رہی تھی۔”
سچن نامی ایک کرکٹ پریمی نے کہا، “آج بہت اچھا میچ تھا، ایک دلچسپ میچ، لیکن یہ ٹیم انڈیا کی بدقسمتی تھی کہ ہم جیت نہیں سکے، ہمیں امید تھی کہ انڈیا دس میچ جیتی ہے۔گیارہواں بھی جیتے گی اورورلڈ کپ لائیں گےاور ملک کا نام روشن کریں گے ۔ وہیں لکھی پور کھیری میں بھی شائقین کافی مایوس نظر آئے اور انہوں نے بھی ٹیم انڈیا کی شکست کی وجہ سے اپنا ٹی وی توڑ دیا۔
آسٹریلیا چھٹی بار عالمی چیمپئن بن گئی
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے فائنل میچ میں آسٹریلیا نے شروع سے ہی دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔ پورے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم انڈیا فائنل میچ میں اچھی بلے بازی نہیں کر سکی، نہ گیند بازی اورنہ ہی فیلڈنگ اتنی مضبوط تھی۔ دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم نے شروع سے ہی ہندوستانی ٹیم پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 241 رنز کا ہدف دیا اور آسٹریلیا نے بھارت کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار ورلڈ کپ جیت لیا۔
بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…