اسپورٹس

IND vs AUS Final: پی ایم مودی نے محمد شامی کو لگایا گلے،کھلاڑیوں کو دی تسلی ،بڑھایا حوصلہ

ٹیم انڈیا کی ورلڈ کپ میں شکست نے لاکھوں شائقین کو دل شکستہ کر دیا۔ نریندر مودی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف شکست کے بعد کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ شائقین بھی اپنے آنسو نہ روک سکے۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ 2023 کا فائنل میچ دیکھنے وزیر اعظم نریندر مودی بھی پہنچے تھے۔ انہوں نے ٹیم انڈیا کی شکست کے بعد کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ نے وزیر اعظم مودی کے لیے ایک سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی ہے۔

دراصل جڈیجا نے ایکس پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس میں وہ وزیر اعظم مودی کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ جڈیجہ کے ساتھ ٹیم انڈیا کے دیگر کھلاڑی بھی نظر آ رہے ہیں۔ وزیراعظم نے میچ کے بعد بھارتی ٹیم کی ڈریسنگ روم میں جاکر کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ جڈیجہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا، پورا ٹورنامنٹ ہمارے لیے اچھا رہا۔ لیکن آخری میچ اچھا نہیں تھا۔ یہ ایک دل توڑ دینے والا لمحہ تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی ہمارے ڈریسنگ روم پہنچے۔ انہوں  نے ہمیں حوصلہ دیا۔

ورلڈ کپ 2023 کا فائنل میچ دیکھنے وزیر اعظم مودی کے ساتھ کئی دیگر مشہور شخصیات بھی پہنچی تھیں۔ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان ،رنویر سنگھ اور دیپیکا پادوکون بھی اسٹیڈیم میں نظر آئے۔ ویراٹ کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما اور روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا بھی اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔فائنل میں بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 240 رنز بنائے۔ جواب میں آسٹریلیا نے ہدف 43 اوورز میں حاصل کر لیا۔ ویراٹ کوہلی کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا خطاب دیا گیا۔ ٹریوس ہیڈ مین آف دی میچ رہے۔

وزیراعظم نریندر موی نے ٹیم انڈیا کے ڈریسنگ روم میں پہنچنے کے ساتھ نہ صرف کھلاڑیوں کی ہمت افزائی کی بلکہ انہیں گلے لگاکر سہارا بھی دیا۔اس بیچ ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد شامی نے پی ایم مودی کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں پی ایم مودی انہیں گلے لگا کر تسلی دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Deva Box Office Collection Day 2: شاہد کپور کی فلم  ‘دیوا’ نے کا زبردست کلیکشن، 2025 کی ان فلموں کو دی شکست

دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…

11 minutes ago

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

56 minutes ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

2 hours ago