بھارت ایکسپریس–
ہندوستان اورسری لنکا کے درمیان ٹی-20 سیریز کا آغاز 27 جولائی سے ہونا ہے۔ یہ سیریز ٹیم انڈیا اوراس کے فینس کے لئے بے حد خاص ہے کیونکہ اسی سیریزسے اس کے نئے چیف کوچ گوتم گمبھیرکی میعاد کا آغاز بھی ہوگا۔ سب کی نظریں اس بات پرمرکوزہیں کہ نئے چیف کوچ کس حکمت عملی کے ساتھ میدان پراترتے ہیں۔ ویسے سری لنکا سیریزٹیم انڈیا کے لئے اس لئے بھی خاص ہے کیونکہ اس سیریز میں بلو بریگیڈ نئی جرسی کے ساتھ میدان پراترنے والی ہے۔ یہ جرسی بے حد ہی خاص ہوگی کیونکہ اسے حاصل کرنے کے لئے وراٹ کوہلی اور روہت شرما جیسے سینئرکھلاڑیوں نے خون پسینہ ایک کیا ہے۔
ٹیم انڈیا کی اسپیشل جرسی
ٹیم انڈیا اسپیشل جرسی پہن کرسری لنکا کے خلاف ٹی-20 سیریز میں اترے گی۔ دراصل، اس جرسی میں دو اسٹار لگے ہوں گے جوکہ ٹیم انڈیا ہی نہیں اس کے فینس کے لئے بھی بے حد خاص ہیں۔ ٹیم انڈیا کی جرسی میں دو اسٹارس ٹیم انڈیا کے دو بارٹی-20 ورلڈ چمپئن بننے کی علامت ہیں۔ ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 سے پہلے ٹیم انڈیا کی جرسی میں ایک ہی اسٹارلگا تھا، لیکن 29 جون کو ایک اوربار ورلڈ کپ 2024 سے پہلے ٹیم انڈیا کی جرسی میں ایک ہی اسٹارلگا تھا، لیکن 29 جون کو ایک اور بار ورلڈ چمپئن بننے کے ساتھ ہی ٹیم کی جرسی میں ایک اسٹار اور جڑگیا۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ وراٹ کوہلی اور روہت شرما اب اس جرسی کو کبھی نہیں پہن پائیں گے کیونکہ دونوں نے ٹی-20 فارمیٹ کو الوداع کہہ دیا ہے۔
نیا کپتان، نئی شروعات
روہت شرما کے ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا کا کپتان بھی بدل گیا ہے۔ اب سوریہ کماریادوکے ہاتھوں میں ٹیم انڈیا کی کمان ہے۔ وہیں شبھمن گل نائب کپتان بنائے گئے ہیں۔ ہاردک پانڈیا اپنی خراب فٹنس کی وجہ سے کپتان نہیں بن پائے۔
ہندوستان-سری لنکا سیریزپروگرام
ہندوستان-سری لنکا کا پہلا ٹی-20 میچ 27 جولائی کوکھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹی-20 میچ 28 جولائی اورتیسرا ٹی-20 مقابلہ 29 جولائی کو ہوگا۔ تینوں ہی مقابلے پلے کیلے میں کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد ونڈے سیریز کولمبومیں ہوگی، جس کا پہلا میچ 2 اگست سے ہوگا۔ دوسرا ونڈے 4 اگست اورتیسرا ونڈے 7 اگست کوکھیلا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس–
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…