بھارت ایکسپریس–
Salman Khan Firing Case: بالی ووڈ سپراسٹارسلمان خان باندرہ واقع گھرگلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر 14 اپریل 2024 کو فائرنگ کا حادثہ ہوا تھا۔ اب اس معاملے میں اب اورنئے انکشاف ہوئے ہیں۔ فائرنگ معاملے میں بائیک سوارملزمین اور دھمکی دینے والے گینگسٹر لارنس بشنوئی اوراس کے بھائی انمول بشنوئی کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔
چارج شیٹ میں نئے انکشاف
چارج شیٹ میں جیل میں بند گینگسٹرلارنس بشنوئی کے چھوٹے بھائی انمول بشنوئی سے متعلق حیران کن انکشاف ہوئے ہیں۔ گولی باری کی سپاری انمول نے ہی شوٹرس کودی تھی، جس کے بعد چارج شیٹ میں ان کے درمیان ہوئی بات چیت کا انکشاف ہوگیا ہے۔ اس میں ان کا ایک آڈیوکلپ بھی ہے۔ اس میں انمول اپنے شوٹرس پال اور وکی گپتا کو سلمان خان کے گھر کے باہرفائرنگ کے لئے ہیلمیٹ پہن کرنہ جانے اورسگریٹ پیتے رہنے کا مشورہ دے رہا ہے۔ تاکہ شوٹرس سی سی سی ٹی وی کیمرے میں ڈرے ہوئے نہ نظرآئیں۔
شوٹرس کو دی سپاری
مکوکا عدالت میں داخل چارج شیٹ کے مطابق، لارنس بشنوئی کے بھائی انمول نے شوٹروکی گپتا کو ایک دن پہلے حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایسے گولی داغیں، جس سے سلمان خان ڈرجائیں۔ انمول نے شوٹرس سے کہا کہ ’ہیلمٹ مت پہنو… بے خوف دکھنے کے لئے فائرنگ کرتے وقت سگریٹ پیو… تم تاریخ رقم کروگے، تمہارا نام اخباروں اورمیڈیا میں آئے گا۔‘ ان شوٹروں نے 14 اپریل کو سلمان خان کے گھرگلیکسی اپارٹمنٹ میں گولیاں داغی تھیں۔
8 ملزمین کے خلاف چارج شیٹ طے
اس معاملے میں بائیک سوار شوٹر ساگرپال اور وکی گپتا سمیت سونوکمار بشنوئی، محمد رفیق چودھری، ہرپال سنگھ اورانوج کمارتھاپن کو پولیس نے گرفتارکرلیا تھا۔ حالانکہ ملزم تھاپن نے مبینہ طورپر پولیس حراست میں خود کشی کرلی تھی۔ باقی پانچ فی الحال عدالتی حراست میں ہیں۔ وہیں، اس کیس کے ماسٹرمائنڈ گینگسٹرلارنس بشنوئی اوراس کے بھائی انمول بشنوئی کے خلاف بھی معاملہ درج ہے۔
بھارت ایکسپریس–
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…