اسپورٹس

Pakistan Cricket Board: پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑی تبدیلی، سید محسن رضا نقوی کو بنایا گیا چیئرمین

Syed Mohsin Raza Naqvi New PCB Chairman: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل  6 فروری کو ایک بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا نیا چیئرمین سید محسن رضا نقوی کو بنایا گیا ہے۔ سید محسن رضا نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ کے 37ویں چیئرمین بنے ہیں۔ اس سے متعلق لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میٹنگ ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق، بورڈ آف گورنرس کی اس میٹنگ میں سید محسن رضا نقوی کے نام پر مہرلگائی گئی۔ اس سے پہلے کرکٹ بورڈ کے 36ویں چیئرمین رمیز راجہ تھے۔ رمیز راجہ کے اس عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد سے پاکستان کرکٹ میں کافی ہنگامہ آرائی جاری تھی اورتعطل کی صورتحال دیکھنے کو مل رہی تھی۔

پی سی بی ایک سال میں ملا چوتھا چیئرمین

پاکستان کرکٹ بورڈ میں اکثرہلچل کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔ ایک سال کے اندر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو چوتھا چیئرمین ملا ہے۔ منگل کے روزلاہور میں پی سی بی صدر شاہ خاورکی صدارت میں بورڈ آف گورنرس کی میٹنگ ہوئی، جس میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ اب پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین سید محسن رضا نقوی ہوں گے۔

خبرمیں اپڈیٹ ابھی جاری ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

11 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

12 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

12 hours ago