اسپورٹس

Asia Cup 2023: ہندوستان کے لئے خوشخبری، ٹیم انڈیا میں واپسی کرنے کے لئے دو اسٹار تیار

Indian Cricket Team: گزشتہ کچھ سال ٹیم انڈیا کے لئے کافی مشکل رہے ہیں۔ ہار جیت کے ساتھ ہندوستنای کرکٹ کو کھلاڑیوں کی چوٹ نے کافی پریشان کیا ہے۔ یہاں تک بڑے کھلاڑیوں کی بار بار ہو رہی انجری کو دیکھ کر کپتان روہت شرما نے این سی اے پر ہی سوال کھڑے کردیئے تھے۔ تاہم اب ایشیا کپ سے پہلے ٹیم انڈیا کو بڑی راحت ملنے والی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ روہت شرما کی ٹیم انڈیا ایشیا کپ کے آئندہ سیزن سے پہلے اپنی فل اسٹرینتھ کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

دراصل، موصولہ اطلاع کے مطابق، شرے یس ایئراورتیز گیند باز جسپریت بمراہ کے ٹورنامنٹ کے لئے ان کے متعلقہ انجری سے صحتیاب ہونے کا امکان ہے۔ سابق چمپئن پاکستان اور سری لنکا کی میزبانی میں 31 اگست سے 17 ستمبرکے درمیان ایشیا کپ 2023 کا انعقاد کیا جائے گا اور اس ٹورنا منٹ میں یہ دو اسٹار کھلاڑی لمبے وقت کے بعد واپسی کو تیار ہیں۔

6 ممالک کا ایشیا کپ گزشتہ سال سری لنکا نے جیتا تھا۔ ایشیائی کرکٹ کونسل نے تصدیق کی ہے کہ ٹورنا منٹ کو ایک ہائی برڈ ماڈل میں ہوسٹ کیا جائے گا، جس میں چار میچ پاکستان میں ہوں گے اور باقی 9 میچ سری لنکا میں ہوں گے۔ ایشیا کپ کے گزشتہ سیشن میں تیز گیند باز جسپریت بمراہ چوٹ کے سبب ٹیم انڈیا میں شامل نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Asia Cup 2023: ایشیا کپ میں 4 میچوں کی میزبانی ملنے پر پی سی بی چیئرمین نے کیا خوشی کا اظہار، جے شاہ کی تعریف میں کہی یہ بات

ٹیم انڈیا میں واپسی کرنے کے لئے تیار ہیں یہ اسٹار

ای ایس پی این کرک انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق، یہ پتہ چلا ہے کہ جسپریت بمراہ نے این سی اے میں ’ہلکی گیند بازی‘ کا کام شروع کردیا ہے۔ بمراہ جو اب خاص طور پر فیزیو تھیریپی کے لئے این سی اے میں میں ہیں، آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ سال کی گھریلو ٹی-20 سیریز کے بعد سے ہندوستان کے لئے نہیں کھیلے ہیں۔ ہندوستانی تیز گیند باز نے آئی پی ایل 2023 کے آئندہ سیشن سے پہلے نیوزی لینڈ میں پیٹھ کی سرجری کرائی۔ ٹیم انڈیا کے تجربہ کار تیز گیند باز کافی وقت سے ٹیم سے باہرہیں اور ٹیم انڈیا کو ان کی کمی کافی محسوس ہوئی ہے۔ جسپریت بمراہ اور شرے ایس ایئر اگر ایشیا کپ میں واپسی کرتے ہیں تو یہ ٹیم انڈیا کے لئے بڑی خوشخبری ہوگی کیونکہ اسی سال ہندوستان کو ونڈے عالمی کپ بھی کھیلنا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

2 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

2 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

2 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

3 hours ago