Bill Gates In China: امریکہ اور چین کے رشتے ایک سال میں کم سے کم دو سے تین بار بنتے اور بگڑتے ہیں ۔ ایسا گزشہ پانچ چھ سالوں سے دیکھا جارہا ہے ۔ٹرمپ کے دور اقتدار سے چین کے ساتھ رسہ کشی میں اضافہ ہوا جو اب تک جاری ہے ۔ حالانکہ بائیڈن انتظامہ نے اس کو کم کرنے کی کوشش کی لیکن وہ بہت زیاہدہ کامیاب نہیں ہوئی ۔ اب ایک بار پھر امریکہ اور چین کے رشتے کو ٹھیک کرنے کے قوائد پر کام شروع ہوگیا ہے اور بہت جلد امریکی وزیرخارجہ بیجنگ کا دورہ کرنے والے ہیں ، البتہ بلنکن کے چینی دورے سے قبل ایک خاص امریکی مہمان کی بیجنگ میں آج خاطر داری ہورہی ہے ۔
دراصل مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس ان دنوں چین کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے آج بیجنگ میں صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے۔ چین کے سرکاری میڈیا نے شی جنپنگ اور بل گیٹس کے درمیان ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ سرکاری پیپلز ڈیلی کے مطابق صدر شی نے ملاقات کے دوران بل گیٹس سے کہا کہ آپ پہلے امریکی دوست ہیں جن سے اس سال بیجنگ میں ملاقات ہوئی ہے۔ جنپنگ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ امریکی عوام کو عزت دی ہے۔ امید ہے کہ دونوں ممالک کی عوام کے درمیان دوستی ہمیشہ قائم رہے گی۔ بات چیت کے دوران جنپنگ نے کہا کہ اب دنیا آہستہ آہستہ کووڈ کے اثر سے نکل رہی ہے، ایسی صورتحال میں لوگوں کو گھومنا چاہیے، زیادہ سے زیادہ بات چیت کرنی چاہیے اور ایک دوسرے کے بارے میں سمجھ بوجھ بڑھانا چاہیے۔
میں آپ کو دیکھ کر بہت خوش ہوں: جنپنگ
رپورٹ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے بل گیٹس سے کہا کہ میں آپ کو دیکھ کر بہت خوش ہوں۔ پچھلے تین سالوں سے ہم ایک دوسرے سے نہیں ملے۔ انہوں نے گیٹس سے مزید کہا کہ آپ چین کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے والوں میں سے ہیں، آپ ہمارے پرانے دوست ہیں۔ سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات میں گیٹس نے موجودہ صورتحال اور چین کے ساتھ تعاون کے مستقبل پر اپنے خیالات پیش کیے۔ گیٹس نے میٹنگ کے دوران کہا کہ چین نے کوویڈ 19 کی وبا سے نمٹنے کے بعد دنیا کی توجہ مبذول کرائی ہے۔ بل گیٹس نے چین کے دورے کی جانکاری ٹوئیٹر ہینڈل سے دی ہے ۔ گیٹس نے ٹویٹ کیا ہے کہ وہ آخری بار سال 2019 میں چین گئے تھے، اس کے بعد وہ 2023 میں یعنی 4 سال بعد چین پہنچے ہیں۔ اس سے قبل ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک بھی حال ہی میں چین پہنچے تھے، ایلون مسک نے بھی تقریباً تین سال بعد چین کا دورہ کیا تھا۔
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…