بھارت ایکسپریس۔
PM Modi US Visit: وزیراعظم نریندر مودی 20 جون کو امریکی دورے پر جا رہے ہیں، جہاں ان کی امریکہ کے صدر جو بائیڈن سے ملاقات ہوگی۔ امریکی صدر جو بائیڈن کی دعوت پر ہی وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ کے دورے پر جا رہے ہیں۔ امریکہ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی مصر کے دورے پر بھی جائیں گے۔ وہ 20 سے 25 جون تک امریکہ اور مصر کے دورہ پر ہوں گے۔ اس دوران وزیراعظم کئی الگ الگ پروگراموں میں حصہ لیں گے اور کئی اہم موضوعات پر بھی تبادلہ خیال ہوسکتا ہے۔ وزارت خارجہ کی طرف سے وزیراعظم نریندر مودی کے اس دورے سے متعلق جانکاری شیئر کی گئی ہے۔
یہ ہوگا وزیر اعظم مودی کا شیڈول
وزیر اعظم مودی 21 جون کو نیویارک میں اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر میں یوگ دیوس کے پروگرام میں شامل ہوں گے۔ اس کے بعد 22 جون کو وہائٹ ہاؤس میں ان کا رسمی استقبال ہوگا اور وزیراعظم مودی کے احترام میں اسٹیٹ ڈنر کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے بعد وزیراعظم 23 جون کو کمیونٹی ایونٹ میں ہندوستانی برادری کو بھی خطاب کریں گے، جس کی پوری تیاریاں کی جارہی ہیں۔
وزارت خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی 22 جون کو ایوان نمائندگان کے اسپیکرکیون میکارتھی اورسینیٹ کے اسپیکر چارلس شومر سمیت متعدد اراکین پارلیمنٹ کی دعوت پر امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس کے ایک دن بعد یعنی 23 جون کو امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس اور وزیر خارجہ اینٹی بلنکن، نریندرمودی کے اعزاز میں لنچ کی میزبانی کریں گے۔
وزیراعظم کے طور پر مودی کا پہلا مصردورہ
وزیراعظم مودی سرکاری میٹنگوں کے علاوہ کئی بڑی کمپنیوں کے سی ای او اوردیگرعہدیداران سے بھی بات چیت کریں گے۔ اپنے دوملکی دورے کے دوسرے مرحلے کے ایک حصے کے تحت، وزیراعظم مودی 24 سے 25 جون تک مصرکے سرکاری دورے پرقاہرہ جائیں گے۔ وزیراعظم مودی یہ دورہ مصری صدرعبدالفتاح السیسی کی دعوت پرکررہے ہیں۔ السیسی نے ہندوستان کے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی اور ساتھ ہی وزیراعظم کومصرکے دورے کی دعوت دی۔ وزیراعظم کے طورپرمودی کا مصر کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔
بھارت ایکسپریس۔
نیشنلسٹ موومنٹ کے رہنما دیولت باہسیلی نے کہا کہ "اگر دہشت گردی کا خاتمہ ہو…
جے پی سی کا اجلاس منگل 5 نومبر کو بھی جاری رہا۔ جے پی سی…
مدنی نے کہا کہ جس طرح فرقہ پرست طاقتیں اور اقتدار میں بیٹھے کئی وزراء…
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…