قومی

Nitish Kumar attacked on Jitan Ram Manjhi: جیتن رام مانجھی کے الگ ہونے پر نتیش کمار نے دیا بڑا بیان، کہا- میٹنگ میں رہتے تھے اور بی جے پی کو دیتے تھے خبر

ہندوستانی عوام مورچہ کے بانی جیتن رام مانجھی کے بیٹے سنتوش سمن کے ریاستی وزیر عہدے سے باہر جانے کے بعد پہلی بار وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ اچھا ہوا کہ وہ الگ ہوگئے۔ وہ بی جے پی والوں کے ساتھ ملنے جا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ میٹنگ میں رہتے تھے اور بی جے پی کو خبر دیتے تھے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے جیتن رام مانجھی کے بیٹے سنتوش سمن کے کابینہ سے استعفیٰ دینے کے بعد اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا تھا کہ 8 سال سے زیادہ وقت پہلے انہیں استعفیٰ دینے کے لئے مجبور کئے جانے کا بھی ذکر کیا۔ 8 سال سے زیادہ وقت پہلے جیتن رام مانجھی کے وزیراعلیٰ عہدے سے ہٹنے کے بعد ہی جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) کے سربراہ نتیش کمار اقتدار میں لوٹے تھے۔

 وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ بی جے پی سے ہم الگ ہوجائیں گے، آپ لوگوں کو معلوم ہے نا کہ جب ہمارے لوگوں کو بی جے پی کے لیڈران کے سپورٹ نہیں کرتے تھے۔ سال 2014 میں ہم نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ آپ کو یاد ہے نہ اور ہم نے اپنی جگہ جیتن رام مانجھی کو وزیراعلیٰ بنا دیا تھا۔ پارٹی میں کوئی نہیں چاہتا تھا کہ ہم اس کو بنائیں، ہم نے اس لئے سوچا کہ ہم ہٹیں گے تو ہم ایک شیڈول کاسٹ کو ہی بنائیں گے، اس لئے ہم بنا دیئے۔

نتیش کمار نے کہا کہ جیتن رام مانجھی بی جے پی کے لوگوں سے مل رہے تھے۔ اس کے بعد ہمارے یہاں بھی آکر کہہ رہے تھے کہ یہ ہوا، وہ ہوا۔ یہ سب بات ہم تو جانتے ہی تھی۔ ہم نے ان سے واضح طور پر کہہ دیا تھا کہ ہم نے آپ کو بنایا ہے تو آپ اپنی پارٹی کا انضمام کیجئے اور نہیں ہونا ہے تو الگ ہوجائیے۔

بہار کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ میٹنگ ہوتی ہے تو یہ لوگ اگر میٹنگ میں ہوتے ہیں تو جو اندر ہوتا ہے، اس کی خبر بی جے پی کو ہوتی۔ اس لئے ہم نے کہا تھا کہ یا تو آپ انضمام کیجئے یا الگ ہوجائیے۔ اس لئے ہم نے اپنے کوٹے سے بنادیا رتنیش سدا کو تو آپ لوگ جانتے ہی ہیں نہ۔ مرکزی حکومت کو اختیار ہے نہ۔ الیکشن تو پہلے کراسکتے ہیں، جس کو اکثریت ہے وہ چاہے تو پہلے بھی الیکشن کراسکتے ہیں۔ جب ہم لوگ اٹل جی کے ساتھ تھے تو انہیں کی پارٹی والے لوگ تین چار ماہ پہلے الیکشن کروا دیا تھا۔ حالانکہ اٹل جی نہیں چاہتے تھے۔

اپوزیشن کو اتحاد کے لئے کہا گیا ہے تو ہوسکتا ہے کہ ان لوگوں کو لگے کہ یہ لوگ آگے مل کر بہت کچھ کرے گا تو نقصان ہوگا، اس لئے کروا سکتے ہیں، لیکن اس کا امکان ہمیشہ رہتا ہے، اس لئے ہمیں سارے پارٹیوں کو الرٹ کیا، اسی لئے مل کر لڑیئے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts