-بھارت ایکسپریس
سنبھل میں ہوئے تشدد سے متعلق پورے یوپی میں ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ اکھلیش یادوکی قیادت میں سماجوادی پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ نے لوک سبھا اسپیکرسے ملاقات کی ہے۔ سماجوادی پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ نے اسپیکر سے سنبھل تشدد پرایوان میں بحث کا مطالبہ کیا ہے۔ اس دوران اکھلیش یادونے سنبھل اراکین پارلیمنٹ پرہوئی ایف آئی آرکا معاملہ اٹھایا اورکہا کہ وہ موجود نہیں تھے، پھربھی ایف آئی آرہوئی۔ انہوں نے سنبھل رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمٰن برق کوتحفظ دینے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ورنہ ایسی صورتحال میں رکن پارلیمنٹ کیسے کام کریں گے۔ اکھلیش یادوسنبھل تشدد سے متعلق مسلسل آوازاٹھا رہے ہیں۔ اکھلیش یادونے کہا کہ ایم پی ضیاء الرحمٰن برق سنبھل میں موجود نہیں تھے۔ وہ بنگلور میں تھے۔ پولیس کی فائرنگ سے نعیم کی جان گئی ہے۔ حکومت نے فسادات بھڑکائے۔ یہ واقعہ جان بوجھ کرپیش کیا گیا، عدالت نے دوسروں کی بات سنے بغیرسروے کا حکم دیا۔ سروے میں ذمہ دارلوگوں نے تعاون کیا۔ اگرآپ بی جے پی کی بات سنیں گے توآپ کھائی میں گرجائیں گے۔ مسلمانوں کوووٹ ڈالنے سے روکا گیا۔ اس کے ساتھ زیادتی ہوئی۔ فلم سابرمتی دیکھ کربڑا لیڈربننے کے لئے یہ سب کیا۔
رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمٰن برق اوررکن اسمبلی کے بیٹے پرایف آئی آر
دراصل، سنبھل میں شاہی مسجد کے سروے سے متعلق اتوارکے روزتشدد ہوا تھا۔ اس تشدد میں چارلوگوں کی موت ہوگئی جبکہ دودرجن سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے۔ اس حادثہ سے متعلق سنبھل کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمٰن برق اوروہاں کے رکن اسمبلی نواب اقبال کے بیٹے سہیل اقبال کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ان دونوں لوگوں پرالزام ہے کہ انہوں نے ہی تشدد کی سازش کی جبکہ رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمٰن برق کا کہنا ہے کہ وہ وہاں موجود بھی نہیں تھے۔ اس کے باوجود بھی ایف آئی آردرج کی گئی۔
-بھارت ایکسپریس
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے سنجے راوت نے…
اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا کہ سنبھل کے چندوسی کی…
بارہمولہ کے رکن اسمبلی رشید انجینئر نے پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں ایک بار پھر عبوری…
عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال، سی ایم آتشی اور کابینہ اور وزیر سوربھ…
مرکزی وزیر للن سنگھ نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری جے ڈی یو کو ووٹ…
سپریم کورٹ نے پیر (25 نومبر 2024) کو تاریخی فیصلہ دیا۔ عدالت نے 1976 میں…