اسپورٹس

Sanjay Manjrekar On Virat Kohli: وراٹ کوہلی کے اسٹرائیک ریٹ پر سنجے منجریکر  ایک بار پھر ہوئے ناراض

وراٹ کوہلی نے حالیہ آئی پی ایل میں کافی رنز بنائے۔ اس سیزن میں وراٹ کوہلی نے 741 رنز بنائے۔ لیکن T20 ورلڈ کپ میں وراٹ کوہلی کے لیے شروعات اچھی نہیں رہی۔ وراٹ کوہلی آئرلینڈ اور پاکستان کے خلاف جلد آؤٹ ہوئے۔ وہ آئرلینڈ کے خلاف 5 گیند پر 1 رن بنانے کے بعد پویلین چلے گئے۔ جب کہ پاکستان کے خلاف وہ 3 گیندوں پر 4 رنز بنانے کے بعد آگے چلتے بنے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ آئی پی ایل میں شاندار کارکردگی کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی پر ایک بار پھر بحث شروع ہوگئی ہے۔

‘آپ کے پرانے اور تجربہ کار انداز کی ضرورت…’

سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر نے وراٹ  کوہلی کے اسٹرائیک ریٹ پر بیان دیا ہے۔ سنجے منجریکر نے کہا کہ جس طرح کی پچ ہے ۔اس پر جارحانہ انداز میں کھیلنے کی ضرورت نہیں ہے ۔بلکہ آپ کے پرانے اور تجربہ کار انداز کی ضرورت ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ آئی پی ایل میں تقریباً تمام بلے باز 200 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنا رہے تھے، اس لیے آپ نے 150 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے، لیکن یہاں آپ کوسلو کھیلنے کی ضرورت ہے۔ وراٹ کوہلی شاید اسی جارحانہ  ماحول میں ہوں جیسا کہ وہ گزشتہ ماہ آئی پی ایل میں تھے، لیکن نیویارک کی مشکل پچ مختلف ہے۔

وراٹ  کوہلی کے ساتھ یہ مسئلہ ہے

سنجے منجریکر کا مزید کہنا ہے کہ وراٹ کوہلی کے ساتھ مسئلہ یا پریشانی  یہ ہے کہ پچھلے دو سالوں میں ان کے اسٹرائیک ریٹ کے بارے میں کافی باتیں ہو رہی ہیں۔ لیکن اانہوں نے آئی پی ایل کے اس سیزن میں اسے مکمل طور پر بدل دیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ وراٹ  کوہلی کے علاوہ تقریباً تمام دیگر بلے بازوں کا اسٹرائیک ریٹ 200 تھا ۔لیکن یہ الگ مسئلہ ہے۔ وہ شاید اسی سوچ کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آئے ہوں گے ۔لیکن پچوں پر غور کیا جائے تو پرانے وراٹ  کوہلی زیادہ بہتر ہوتے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

KK Menon on cinema and entertainment: سنیما اور انٹرٹینمنٹ ​​پر کے کے مینن نے کہا، ’یہ بزنس آف ایموشن ہے‘

اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…

6 hours ago

India vs New Zealand: سرفراز خان کا بلے بازی آرڈر بدلنے پریہ عظیم کھلاڑی ناراض، گمبھیر-روہت پرلگائے الزام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…

7 hours ago

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…

8 hours ago