Rohit sharma Impact Player: آئی پی ایل 2024 کے 51ویں مقابلے میں جمعہ کے روز کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے ممبئی انڈینس کو 24 رنوں سے شکست دی تھی۔ اس مقابلے میں ممبئی انڈینس کے سابق کپتان روہت شرما کو پلیئنگ الیون میں جگہ نہیں ملی تھی۔ وہ بطور امپیکٹ پلیئر بلے بازی کرنے آئے تھے۔ ایسے میں اب ٹیم کے تجربہ کار اسپنرپیوش چاؤلہ نے انکشاف کیا ہے کہ روہت شرما کو پلیئنگ الیون میں جگہ کیوں نہیں ملی تھی۔ پیوش چاؤلہ نے بتایا کہ پیٹھ میں ہلکی جکڑن کی وجہ سے روہت شرما نے امپیکٹ پلیئرکے طور پر کھیلا۔
روہت شرما کا نہیں چلا تھا بلّا؟
مقابلے میں روہت شرما کی کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی۔ انہوں نے ایک چھکے کی مدد سے 12 گیندوں پر 11 رن بنائے۔ سنیل نرین نے ایک بارپھرانہیں اپنا شکاربنایا۔ گزشتہ کچھ مقابلوں سے روہت شرما کا بلّا خاموش ہے۔ انہوں نے لکھنؤ سپرجائنٹس کے خلاف 4، دہلی کیپٹلس کے خلاف 8، راجستھان رائلس کے خلاف 6 اور پنجاب کنگس کے خلاف 36 رن بنائے تھے۔ روہت شرما نے اب تک کھیلے 11 مقابلوں میں 32.60 کی اوسط اور 154.50 کی اسٹرائیک ریٹ سے 326 رن بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے ایک سنچری بھی لگائی ہے۔
مقابلے کی بات کریں تو ٹاس ہارکرپہلے بلے بازی کرنے اتری کولکاتا نائٹ رائیڈرس 169 رنوں پرسمٹ گئی تھی۔ وینکٹیش ایئرنے سب سے زیادہ 70 رن بنائے تھے۔ ان کے علاوہ منیش پانڈے نے 31 گیندوں پر 42 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ ممبئی انڈینس کی طرف سے جسپریت بمراہ اور نوان تشارا کو3-3 کامیابیاں ملی تھیں۔ وہیں کپتان ہاردک پانڈیا نے 2 وکٹ حاصل کئے تھے۔ جواب میں ممبئی انڈینس 18.5 اوورمیں 145 رن ہی بناسکی۔ سوریہ کماریادوکے علاوہ کسی بھی بلے بازکچھ خاص نہیں کرپایا۔ اسکائی نے 35 گیندوں پر 56 رنوں کی اننگ کھیلی۔
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…