بھارت ایکسپریس–
رشبھ پنت نے ٹسٹ کرکٹ میں اپنی واپسی کا جشن شاندارسنچری کے ساتھ منایا ہے۔ اسٹارہندوستانی وکٹ کیپر-بلے بازنے بنگلہ دیش کے خلاف چنئی ٹسٹ کے تیسرے دن سنچری مکمل کردی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایم ایس دھونی کی بھی برابری کردی۔ بنگلہ دیش کے خلاف ہی گزشتہ ٹسٹ کھیلنے والے رشبھ پنت دسمبر2022 میں سڑک حادثے کا شکارہوگئے تھے، جس میں وہ بری طرح زخمی ہوئے تھے۔ اس حادثے کے ڈیڑھ سال سے بھی زیادہ وقت کے بعد رشبھ پنت نے ٹسٹ کرکٹ میں واپسی کی اورپہلے ہی میچ میں شاندارسنچری لگادی۔ انہوں نے بطورہندوستانی وکٹ کیپر، ایم ایس دھونی کے سب سے زیادہ سنچری کے ریکارڈ کی بھی برابری کرلی۔
چیپاک کے میدان میں پہلی اننگ میں جہاں مقامی ہیروروی چندرن اشون نے ایک بہترین سنچری لگائی۔ تو دوسری اننگ میں فین فیورٹ بن چکے رشبھ پنت نے سنچری لگائی۔ میچ کے دوسرے دن 12 رن بناکر ناٹ آؤٹ لوٹے رشبھ پنت نے تیسرے دن کے پہلے سیشن میں کچھ دیرتک آرام سے بلے بازی کی اور اپنی نصف سنچری لگائی۔ نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد انہوں نے باؤنڈری کی بارش کردی۔ لنچ تک وہ 82 رن بناچکے تھے۔ اس دوران بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسین شانتو نے 72 رنوں کے اسکور پر رشبھ پنت کا آسان کیچ بھی ڈراپ کردیا تھا۔
90 کے بعد بھی نروس نہیں ہوئے رشبھ پنت
دوسرے سیشن میں ہرکسی کو رشبھ پنت کی سنچری مکمل کرنے کا انتظار تھا اورانہوں نے اس میں زیادہ وقت بھی نہیں لیا۔ اپنے ٹسٹ کیریئر میں پہلے ہی 7 بار ’نروس نائنٹیز‘ (90 سے 99 کے درمیان آؤٹ) کا شکار ہونے کے باوجود رشبھ پنت نے یہاں 90 کا اعدادوشمارپارکرنے کے بعد بھی حملہ جاری رکھا۔ پھرشکیب الحسن کی گیند پر2 رن لے کررشبھ پنت نے اپنی چھٹی ٹسٹ سنچری مکمل کی۔ انہوں نے صرف 124 گیندوں میں یہ سنچری مکمل کی، جس میں 11 چوکے اور4 چھکے شامل تھے۔
رشبھ پنت کی یہ سنچری صرف ان کے لئے ہی نہیں بلکہ پوری ٹیم کے لئے خاص تھی، اس لئے سنچری مکمل کرتے ہی جو جہاں تھا، وہیں اپنی جگہ میں کھڑے ہوکر تالیاں بجانے لگا۔ اسٹیڈیم میں موجود ناظرین بھی رشبھ پنت کے احترام میں کھڑے ہوگئے۔ انہوں نے مہندر سنگھ دھونی کے 6 ٹسٹ سنچری کے ریکارڈ کی بھی برابری کی، جو کسی بھی ہندوستانی وکٹ کیپر کے لئے سب سے زیادہ ہے۔ دھونی نے 90 ٹسٹ میں یہ 6 سنچری لگائی تھی، جبکہ رشبھ پنت نے 34ویں ٹسٹ میں ہی اس کی برابری کرلی۔
بھارت ایکسپریس–
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…