قومی

Amit Shah: امت شاہ نے LiHab سینٹر کا افتتاح کیا، ورلڈ لیور ڈے کے موقع پر صحت مند لیور کی اہمیت اجاگر کی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو LiHab سینٹر، HEALS کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انھوں نے صحت مند لیور-صحت مند انڈیا پروگرام میں ایک کارٹون کیٹلاگ بھی جاری کیا، جس کا اہتمام ڈاکٹر ایس کے سرین کی قیادت میں عالمی سطح پر معروف صحت کی دیکھ بھال کرنے والے ادارے ILBS کے ذریعے کیا گیا تھا۔ وزیر داخلہ نے ILBS کے زیر اہتمام ایک پروگرام میں اپنے خطاب کے دوران لیور کی صحت مندی پر بھی زور دیا۔

امت شاہ نے سوشل میڈیا پر افتتاح کی تصاویر شیئر کیں

امت شاہ نے اپنے سوشل میڈیا پر بھی اس پروگرام کی تصاویر شیئر کیں اور صحت مند لیور کی اہمیت پر زور دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر وزیر داخلہ نے لکھا ’’ایک صحت مند جگر ہماری مجموعی صحت اور تیزی سے سوچنے اور محنت کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی ورلڈ لیور ڈے کے موقع پر شہریوں سے صحت غذا اپنانے اور صحت مند طرز زندگی اختیار کرنے کی گزارش ایک طاقتور ملک کے لیے مضبوط شہریوں کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرے گی۔‘‘

امت شاہ نے مزید لکھا کہ ’’LiHab سینٹر ، HEALD کا افتتاح کیا اور ڈاکٹر ایس کے سرین کی قیادت میں عالمی سطح پر معروف صحت کی دیکھ بھال کرنے والے ادارے ILBS کے زیر اہتمام صحت مند لیور-صحت مند انڈیا پروگرام میں ایک کارٹون کیٹلاگ جاری کیا۔‘‘ ILBS تقریب میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے ذاتی صحت پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا “میں نے مئی 2020 سے لے کر آج تک اپنی زندگی میں کافی تبدیلیاں کی ہیں۔ نیند، پانی اور خوراک کی مطلوبہ مقدار اور معمول کی ورزش نے مجھے بہت کچھ دیا ہے۔ آج میں آپ کے سامنے کسی بھی قسم کی ایلوپیتھک ادویات اور انسولین سے پاک کھڑا ہوں۔” امت شاہ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ورزش اور مکمل نیندکا خیال کرتے ہوئے اپنی صحت کو فوقیت دیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

HM Amit Shah Announces First BIMSTEC: امت شاہ کا اعلان، نئی دہلی میں 13 اکتوبر کو ہوگی بیمسٹیک وزرائے داخلہ کی پہلی میٹنگ

علاقائی سلامتی، دہشت گردی، منشیات کی اسمگلنگ اور سرحد پار جرائم سے نمٹنے کے لیے…

46 minutes ago

Ramdas Athawale Criticised Rahul Gandhi: راہل گاندھی اور انڈیا اتحاد کی تحریک صرف لوگوں کو پریشان کرنے کے لیے ہے: رام داس اٹھاولے

مرکزی وزیر مملکت کا الزام، بار بار مارچ اور ریلیوں سے عام لوگوں کو مشکلات…

1 hour ago

Delhi’s Jantar Mantar de-notification: کیا جنتر منتر کو احتجاجی مقام کی فہرست سے ہٹانے کا دہلی پولیس کا فیصلہ قانونی طور پر درست ہے؟

سپریم کورٹ نے 2018 میں احتجاج پر مکمل پابندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے محدود…

2 hours ago