بالی ووڈ اداکارہ اکشرا سنگھ۔ (فائل فوٹو)
بھوجپوری فلموں کی اداکارہ اکشرا سنگھ کا تنازعہ سے پرانا رشتہ رہا ہے۔ اداکاری اوراپنے گیتوں سے ناظرین کے دلوں پرجادو چلانے والی اکشرا سنگھ اب نئی مشکل میں پھنس گئی ہیں۔ دھوکہ دہی کے ایک معاملے میں بیگوسرائے عدالت نے انہیں سمن بھیجا ہے۔ دراصل، اکشرا سنگھ بھوجپوری انڈسٹری کی ان فنکاروں میں سے ایک ہیں، جو چند گھنٹوں کے شو کے لئے لاکھوں روپئے کی فیس لیتی ہیں۔ سال 2023 میں بہار کے سمستی پور میں درگا پوجا تقریب میں انہیں پرفارم کرنے کے لئے بلایا گیا تھا۔ آ
دراصل، پورا معاملہ یہ ہے کہ آرگنائزروں نے انہیں پانچ لاکھ روپئے بھی دیئے تھے۔ انہیں تین گھنٹے کی پرفارمنس کرنی تھی، لیکن وہ آدھے گھنٹے بعد ہی پروگرام چھوڑکرچلی گئیں۔ اداکارہ اس بات سے ناراض تھیں کہ ناظرین نے ان پر پیسے پھینکے۔ حالانکہ آرگنائزروں نے انہیں سمجھانے کی پوری کوشش کی، لیکن اداکارہ نے آرگنائزروں کی ایک نہ سنی اورپروگرام کی جگہ سے چلی گئیں۔ اس کے بعد جب آرگنائزروں کے ذریعہ اداکارہ سے پیسے واپس لینے کی بات کی گئی توانہوں نے بقایا لوٹانے سے منع کردیا۔
ایڈوکیٹ پرمود کمارنے نیوزایجنسی آئی اے این ایس سے کہا کہ بیگوسرائے کے لوک گلوکارشیویش مشرا نے 2023 میں بیگوسرائے کی عدالت میں ایک درخواست دائرکی تھی۔ اس کا نوٹس لیتے ہوئے عدالت نے اداکارہ اکشرا سنگھ اوران کے والد کوسمن جاری کیا ہے۔ وکیل نے بتایا کہ شیویش مشرا نے سال 2023 میں سمستی پورمیں درگا پوجا کا پروگرام منعقد کیا تھا, جس میں اکشرا سنگھ کو مدعو کیا گیا تھا۔ اکشرا سنگھ نے تین گھنٹے کی پرفارمنس دینے کے بجائے صرف آدھے گھنٹے میں مقام چھوڑدیا۔
انہوں نے بتایا کہ اداکارہ کے اچانک جانے سے آرگنائزروں کو کافی نقصان ہوا۔ انہوں نے نقصان کی بھرپائی کے لئے اکشرا سنگھ سے رابطہ کیا۔ تاہم اداکارہ نے پیسے واپس لوٹانے سے انکارکردیا۔ اب عدالت نے انہیں سمن بھیجا ہے۔ وکیل کے مطابق، اداکارہ پر راست طور پردھوکہ دہی کا معاملہ بنا ہے۔
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…
بس میں اسکولی بچے سوار تھے، جو واٹر پارک میں تفریح کے بعد اپنے گھروں…
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…