پاکستانی فنکاروں سے سجی ویب سیریز’جوبچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ ہندوستان میں ریلیزہونے سے پہلے ہی تنازعہ کا شکارہوگئی ہے۔ فواد خان، ماہرہ خان، ہانیہ عامراورصنم سعید جیسے مشہور فنکاروں کی موجودگی والی اس سیریز کی ریلیزسے متعلق اب آل انڈیا سنے ورکرزایسوسی ایشن (AICWA) نے مخالفت کی ہے۔ تنظیم نے وزیراعظم نریندرمودی کو خط لکھ کرمطالبہ کیا ہے کہ اس پاکستانی سیریزکوہندوستان میں ریلیزیا اسٹریم کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ تاہم نیٹ فلکس نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا ہے کہ یہ سیریزہندوستانی ناظرین کے لیے دستیاب ہوگی یا نہیں۔
4 دسمبرکوریلیزہوگی پاکستانی سیریز
نیٹ فلکس نے اتوارکواپنی پہلی پاکستانی سیریز ’جوبچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کی ریلیزکی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔ مومنہ درید فلمزکے بینرتلے بنی یہ سیریز4 دسمبر2026 کوریلیزہونے والی ہے۔ اس کی تیاری اوٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی مشرق وسطیٰ اورشمالی افریقہ کی ٹیم نے کی ہے۔ اس پروجیکٹ کا اعلان اگست 2023 میں کیا گیا تھا۔ ریلیزکی تاریخ سامنے آنے کے بعد اب ہندوستان میں اس کی نشریات سے متعلق مخالفت شروع ہوگئی ہے۔
تنظیم نے پی ایم مودی سے پابندی لگانے کا مطالبہ کیا
آل انڈیا سنے ورکرزایسوسی ایشن (AICWA) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیراعظم مودی کے نام لکھا گیا خط شیئرکرتے ہوئے پاکستانی مواد کے خلاف سخت موقف اختیارکیا ہے۔ تنظیم نے نیٹ فلکس انڈیا سمیت تمام اوٹی ٹی پلیٹ فارمزسے اپیل کی ہے کہ وہ ہندوستان میں پاکستانی فلموں، ویب سیریز، گانوں، پوڈکاسٹ اوردیگر مواد کی نشریات نہ کریں۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ ہندوستانی اسکرین پرپاکستانی تفریحی مواد کے لیے کوئی جگہ نہیں ہونی چاہئے۔ تنظیم نے وزیراعظم سے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ پاکستانی مواد کی نشریات پرپابندی کومؤثربنانے کے لیے سخت سزا کی گنجائش والا مستقل قانون بنایا جائے۔
🇮🇳 Terror Gets No Applause. Nation Comes First. 🇮🇳
The All Indian Cine Workers Association (AICWA) has written to Hon’ble Prime Minister Shri Narendra Modi ji, demanding that the Pakistani series “Bachay Hain Sang Samait Lo” is not released on Netflix in India on 4 December 2026.
Pakistan was, is and will remain a terrorist country. Its series, films, songs, podcasts and all other content have no place on Indian screens.
We have also demanded a strong, permanent law with the severest penalties, and we appeal to Netflix India and all OTT platforms never to show any Pakistani content in India.
Nation Comes First. Always.
| #AICWA | #NationComesFirst | #BoycottPakistaniContent | #Netflix |#Pahalgam | #Pulwama | #AllIndianCineWorkersAssociation | #Pakistani | #Pakistan | #PakistanTerroristCountry |
| @narendramodi | @PMOIndia | @AmitShah | @HMOIndia | @AshwiniVaishnaw | @MIB_India | @ANI | @PTI_News | @ians_india | @sureshsgupta | @netflix | @NetflixIndia |
— All Indian Cine Workers Association (@aicwaofficial) November 24, 2026
2025 کی سرکاری ایڈوائزری کا دیا حوالہ
اپنے خط میں AICWA نے اطلاعات ونشریات کی وزارت کی جانب سے 8 مئی 2025 کو جاری کی گئی ایڈوائزری کا بھی حوالہ دیا ہے۔ اس ایڈوائزری میں ہندوستان کے اوٹی ٹی پلیٹ فارمز، اسٹریمنگ سروسزاوردیگرمتعلقہ ذرائع کو پاکستان سے وابستہ مواد کی اسٹریمنگ بند کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ تنظیم نے اپنے خط میں پلوامہ اورپہلگام دہشت گردانہ حملوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا ہے کہ ان واقعات کے بعد ہندوستان میں پاکستانی فنکاروں اورمواد کی مخالفت میں اضافہ ہوا ہے۔ AICWA کے مطابق، ایسے وقت میں اس سیریز کو ریلیز کرنا حکومت کی ایڈوائزری کی روح اورملک کے جذبات کے خلاف ہوگا۔ تنظیم نے وزیراعظم مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بات کویقینی بنائیں کہ تمام اوٹی ٹی پلیٹ فارمزسرکاری ہدایات پرعمل کریں اور 4 دسمبرکواس سیریزکوہندوستان میں اسٹریم نہ کیا جائے۔
تین نسلوں کی 6 محبت کی کہانیوں پر مبنی ہے سیریز
’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ فرحت اشتیاق کے 2013 میں شائع ہونے والے اسی نام کے اردوناول پرمبنی ہے۔ اس کی کہانی محبت، جدائی، معافی اورخود کوپہچاننے جیسے جذباتی موضوعات کے گرد گھومتی ہے۔ کہانی کا پس منظریورپ اورپاکستان میں پھیلا ہوا ہے۔ سیریزکی شوٹنگ روم سمیت کئی مقامات پرکی گئی ہے۔ نیٹ فلکس نے اس کی پہلی جھلک جاری کرتے ہوئے اسے تین نسلوں اور6 محبت کی کہانیوں پرمبنی سیریزقراردیا ہے۔
فواد خان اورماہرہ خان کے ساتھ کئی بڑے فنکاربھی آئیں گے نظر
اس سیریز میں فواد خان اورماہرہ خان ایک بارپھرساتھ نظرآئیں گے۔ اس سے پہلے دونوں کی جوڑی ٹی وی شو’ہم سفر‘ اورفلم ’نیلوفر‘ میں دکھائی دے چکی ہے۔ ان کے علاوہ ہانیہ عامر، صنم سعید، احد رضا میر، حمزہ علی عباسی، بلال اشرف، مایا علی، اقرا عزیز، خوشحال خان، نادیہ جمیل، عمیررانا اورثمینہ احمد بھی اہم کرداروں میں نظرآئیں گے۔ فی الحال اس سیریزکی ہندوستان میں ریلیزکے حوالے سے نیٹ فلکس کی جانب سے کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ ایسے میں دیکھنا ہوگا کہ AICWA کے مطالبے کے بعد اس معاملے میں کیا فیصلہ کیا جاتا ہے۔
گرو نانک دیو جی کے 557ویں پرکاش پرو کے موقع پر کچھ کے تاریخی لکھپت…
سپریم کورٹ بدھ کو شرجیل امام اور عمر خالد کی درخواستوں پر سماعت کرے گی…
انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے 24 نومبر کو ڈگلی…
مہاراشٹر میں حد بندی کے معاملے پر مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) میں اختلافات…
دہلی میں داخل ہوتے وقت غازی پور، بدرپور اور دیگر سرحدی راستوں پر لگنے والے…
روس کی سرکاری شماریاتی ایجنسی روس اسٹیٹ کے مبینہ طور پر لیک ہونے والے اعداد…