قومی

Jammu Kashmir Assembly Election 2024: ‘جھوٹی تشہیرکرنے میں ہمارے وزیرداخلہ سب سے آگے’، جموں وکشمیر پہنچ کرامت شاہ پر کھڑگے کا بڑا زبانی حملہ

Jammu Kashmir Assembly Elections 2024:کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے آج (21 ستمبر) کو جموں پہنچے۔ یہاں پر وہ جموں وکشمیرکے سابق نائب وزیراعلیٰ اورپارٹی امیدوارتارا چند کے لئے تشہیرکرنے آئے ہیں۔ اس دوران انہوں نے پریس کانفرنس میں بی جے پی اوروزیرداخلہ امت شاہ پرسخت تنقید کی ہے۔

اس دوران انہوں نے کہا کہ “بی جے پی جوہمیشہ جھوٹ بولتی ہے، وہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔ ہم نے جموں وکشمیرکے لئے 7 گارنٹی کا اعلان کیا ہے۔ ہمارا پہلا موضوع ریاست کا درجہ (اسٹیٹ ہڈ) کا ہے، جس کے لئے ہم پوری کوشش کریں گے۔” انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیرداخلہ امت شاہ جھوٹ بولنے میں سب سے آگے ہیں، وہ جھوٹ بول کرلوگوں کوگمراہ کرنا چاہتے ہیں، لیکن لوگ ان کے بہکاوے اورجھوٹی باتوں میں نہیں آئیں گے۔

ذات پرمبنی مردم شماری کا موضوع بھی اٹھایا

ملیکا ارجن کھڑگے نے کہا، “لوک سبھا الیکشن کے دوران ہم نے ذات پات پرمبنی مردم شماری کا جووعدہ کیا تھا، ہم یہاں پرذات پرمبنی مردم شماری کرائیں گے۔ یہاں پربھی جواوبی سی کا حق ہے، اسے دیا جائے گا۔ لوگوں کی فلاح کے لئے ضروری ہے۔ جب ہم کوصحیح ڈاٹا اوراعدادوشمارملیں گے توہم لوگوں کونئی اسکیموں کا صحیح فائدہ پہنچا سکیں گے۔”

جموں وکشمیرمیں امن کے دعوے پرانہوں نے بی جے پی پرتنقید کرتے ہوئے کہا، آپ کے امن کا جودعویٰ ہے، اس کے باوجود حادثات کیوں ہو رہے ہیں؟ آپ نے جموں وکشمیرکے لئے کیا کیا کیا ہے؟ اس کا کوئی جواب آپ کے پاس نہیں ہے۔ ان کے پاس کوئی جواب نہیں۔ ان کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ ان کے لیڈرہمارے لیڈران کی زبان کاٹنے کی بات کرتے ہیں۔ ان کے اراکین اسمبلی اوراراکین پارلیمنٹ کہتے ہیں کہ ہم راہل جی کی زبان کاٹ لیں گے۔ انہیں دہشت گرد اورملک کا غدارکہہ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ راہل گاندھی کا اتنا ہی اثر ہے، جتنا ان کی دادی کا تھا۔ راہل گاندھی کے خلاف نازیبا الفاظ بولنے والوں کے خلاف پی ایم مودی کارروائی کیوں نہیں کرتے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی آرایس ایس اور اپنے اراکین پارلیمنٹ سے ڈرتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس–

Nisar Ahmad

Recent Posts

Riyadh Airport Attack: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر بھیانک حملہ، 12 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی، 11 ہندوستانی بھی متاثر

ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…

4 hours ago

LG Dr. Dinesh Sharma: شری وجئے پورم میں پہلی بار ڈانڈیا مہوتسو کا انعقاد، لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کی شرکت

انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے شاردیہ نوراتری کے مبارک…

5 hours ago

LG Inaugurated MT IRIS: انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر نے انڈین آئل کے نئے بارج ’ایم ٹی آئرس‘ کا کیا افتتاح

دور دراز جزائر تک ایندھن کی محفوظ اور قابل اعتماد فراہمی کو ملے گی تقویت،…

5 hours ago

LPU Student Suicide: پنجاب، ایل پی یو کے طالب علم کی خودکشی، پی جی کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ملی لاش، علاقے میں ہلچل

جالندھر میں واقع لوولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) کے 21 سالہ طالب علم کی…

5 hours ago