شیو سینا لیڈر سنجے نروپم نے شیو سینا یوبی ٹی پر سوال اٹھایا ہے۔
Sanjay Nirupam on Shivsena UBT: ایکناتھ شندے گروپ کے لیڈرسنجے نروپم نے کہا کہ شیوسینا (یوبی ٹی) کے اراکین پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں وقف بورڈ ترمیمی بل کی پُرزورمخالفت کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ادھو ٹھاکرے نے اپنے اراکین پارلیمنٹ کو فون کرکے اس بل کے خلاف ووٹ ڈالنے کا حکم دیا۔ مسلم ووٹ اور اقتصادی دباؤکے سبب اراکین پارلیمنٹ کو اپنی مرضی سے باہر جاکر ووٹنگ کرنی پڑی۔
بالا صاحب کی روح معاف نہیں کرے گی: سنجے نروپم
سنجے نروپم نے ادھوٹھاکرے پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ بالا صاحب ٹھاکرے ہمیشہ ہندوؤں کے لئے کام کرتے رہے، لیکن ادھوٹھاکرے نے وقف پرووٹنگ کرکے مسلم تنظیموں کوخوش کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ آج اردواخباروں میں مسلم لیڈران کے ذریعہ ادھو ٹھاکرے کی تعریف کی جارہی ہے اور انہیں ‘مسلمانوں کا ہیرو’ قراردیا جا رہا ہے۔ سنجے نروپم نےالزام لگایا کہ یعقوب میمن کی قبرکوخوبصورت بنانے کا دباؤ بھی ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں قبول کیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بالا صاحب کی روح ادھو ٹھاکرے کوکبھی معاف نہیں کرے گی۔
ٹیرف کے موضوع پر بھی تنقید کی
سنجے نروپم نے ٹیرف کے موضوع پر بھی ادھو ٹھاکرے کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا مارکیٹ، کرنسی مارکیٹ اورکچے تیل کی قیمتیں گر رہی ہیں، لیکن ادھو ٹھاکرے کو اس پربولنے کا کوئی اختیارنہیں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب ادھو ٹھاکرے بی ایم سی میں تھے، تب انہوں نے کنٹریکٹرس سے دلالی اورکمیشن لیا۔ ان کا الزام ہے کہ ادھو ٹھاکرے نے دلالی کھاکرہی ٹیرف کھا لیا۔
این سی پی اور شرد پوار کے رخ کی شیوسینا نے کی تعریف
سنجے نروپم نے این سی پی لیڈرشرد پوارکی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کا استقبال کریں گے کیونکہ انہوں نے سمجھداری دکھائی اوربل کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شرد پوارجوکہ سیکولرازم کے علمبردارمانے جاتے ہیں، انہوں نے مسلم تنظیموں کے دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے بل کی حمایت میں ووٹنگ کی۔
شیوسینا یوبی ٹی کانگریس بن گئی: سنجے نروپم
سنجے نروپم نے شیوسینا یوبی ٹی پر کانگریس کے رنگ میں رنگنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے نے شیوسینا کو کانگریس میں تبدیل کردیا ہے۔ ممبئی میں 3-2 اراکین صرف مسلم ووٹوں کے سہارے جیتے ہیں اور ادھو ٹھاکرے بھی مہاراشٹر میں کانگریس کا ووٹ بینک بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ادھو ٹھاکرے کی یہ حکمت عملی ہندو ووٹروں کو مسترد کرنے کی سمت میں ایک بڑا قدم ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
ڈپٹی کمشنر آف پولیس کرن کمار چوان نے بتایاکہ ایک ٹیم تعمیر کو ہٹانے آئی،…
ادھرہندوستانی ایئرلائنز، جو عالمی سپلائی چین کی مشکلات کے باعث طیاروں کی خریداری میں دشواریوں…
تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ملی ہے۔حالانکہ بتایا…
مہاراشٹر حکومت نے عدالت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ریاستی حکام کا کہنا…
اس سے قبل سنبھل میں ضیاء الرحمان برق کے پرائیویٹ گھر میں بجلی چوری کے…
مرکزی حکومت نے عدالت میں کیویٹ بھی داخل کیا ہے۔یہ ایک قسم کا قانونی نوٹس…