اسپورٹس

IPL 2025: گجرات کی شاندار جیت، پہلی بار 200 سے زیادہ رنوں کا دفاع نہیں کرسکی دہلی، تاریخی سنچری سے محروم رہ گئے جوس بٹلر

GT vs DC Highlights Today IPL Match: گجرات ٹائٹنس نے دہلی کیپٹلس کو7 وکٹ سے ہرا دیا ہے۔ احمدآباد واقع نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں دہلی نے پہلے کھیلتے ہوئے 203 رن بنائے تھے۔ اس کے جواب میں گجرات نے 20ویں اوورمیں 7 وکٹ باقی رہتے ہوئے اس میچ کو جیت لیا ہے۔ یہ پہلی بار ہے جب دہلی آئی پی ایل کے کسی میچ میں 200 سے زیادہ رن بنانے کے بعد ہدف کا دفاع نہیں کرپائی ہے۔

گجرات ٹائٹنس کواپنے ہوم گراؤنڈ پر 204 رنوں کا ہمالیائی ہدف ملا تھا۔ اس کے جواب میں گجرات کی شروعات اچھی نہیں رہی کیونکہ کپتان شبھمن گل صرف 5 رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔ سائی سدرشن نے اس میچ میں 36 رنوں کی اننگ کھیلتے ہوئے اورینج کیپ بھی فی الحال اپنے نام کرلیا ہے۔ سدرشن کے آؤٹ ہونے سے گجرات نے 74 رنوں کے اسکور پردوسرا وکٹ گنوا دیا تھا۔ گجرات کواب بھی جیت کے لئے 130 رنوں کی ضرورت تھی۔

گجرات نے رقم کی تاریخ

آئی پی ایل تاریخ میں دہلی کیپٹلس نے اس سے پہلے جب بھی پہلے کھیلتے ہوئے 200 یا اس سے زیادہ رن بنائے، اس نے ہرموقع پر ہدف کا دفاع کیا تھا۔ آج گجرات کے خلاف میچ سے قبل دہلی 13 بار ایسا کرچکی تھی۔ مگرگجرات ٹائٹنس انڈین پریمیئرلیگ کی ایسی پہلی ٹیم بن گئی ہے، جس نے آئی پی ایل میں دہلی کے خلاف 200 سے زیادہ ہدف کو کامیابی کے ساتھ حاصل کرلیا ہے۔

جوس بٹلرکی شاندار کارکردگی

گجرات ٹائٹنس نے 74 رنوں کے اسکورپر 2 وکٹ گنوا دیئے تھے۔ اس کے بعد جوس بٹلراور شیرفان ردرفورڈ نے ایسا محاذ سنبھالا کہ گجرات کو جیت کے قریب لاکھڑا کردیا۔ ردرفورڈ ہدف کو حاصل کرنے سے پہلے ہی 43 رن بناکرآؤٹ ہوگئے، مگراس کے بعد  راہل تیوتیا کے ایک چھکے نے جیت گجرات کی جھولی میں ڈال دی۔ آخری اوور میں گجرات کو جیت کے لئے 10 رن بنانے تھے اور سامنے مچیل اسٹارک گیند بازی کررہے تھے۔ اسٹارک، جنہوں نے گزشتہ میچ میں دہلی کو راجستھان رائلس کے خلاف سپراوور میں جیت دلائی تھی۔ خیرآخری اوور کی پہلی ہی گیند پر راہل تیوتیا نے چھکا لگا دیا اور دوسری گیند پرچوکے کے ساتھ گجرات کی جیت یقینی بنائی۔ جوس بٹلر 97 رن بناکر ناٹ آؤٹ لوٹے۔

 آئی پی ایل تاریخ میں یہ نریندر مودی اسٹیڈیم میں حاصل کیا گیا دوسرا سب سے کامیاب ٹارگیٹ ہے۔ اس میدان پرسب سے بڑا ٹارگیٹ کامیابی کے ساتھ حاصل کرنے کا ریکارڈ کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کے نام ہے، جس نے 2023 میں گجرات کے خلاف 206 رنوں کے ہدف کو حاصل کرلیا تھا۔ اب گجرات اس فہرست میں دوسرے مقام پرآگئی ہے۔ وہیں آرسی بی نے بھی نریندر مودی اسٹیڈیم میں 200 سے زیادہ کا ہدف حاصل کیا ہوا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Nisar Ahmad

Recent Posts

LEARN FROM THE WORLD BUT DESIGN FOR INDIA: ”دنیا سے سیکھیں، لیکن ہندوستان کے لیے ڈیزائن کریں“

دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش سنگھ کا پائیدار ترقی، اختراع اور طلبہ کی…

50 minutes ago

PM Narendra Modi: جیور ایئرپورٹ کا نام اب وزیر اعظم نریندر مودی کے نام پر ہوگا، یوگی آدتیہ ناتھ کا اعلان

اتر پردیش کابینہ نے ’نریندر مودی انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ نام رکھنے کی تجویز منظور کرلی، وزیر…

4 hours ago