بھارت ایکسپریس۔
IPL 2024 Lucknow Super Giants: انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) کے 17ویں سیزن کا آغاز22 مارچ سے ہونے والا ہے۔ پہلا مقابلہ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگس اورکبھی خطاب نہیں جیتنے والی رائل چیلنجرس بنگلورو کے درمیان چیپاک میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ چنئی میں ہوگا۔ ابھی 22 مارچ سے 7 اپریل تک کا ہی آئی پی ایل شیڈول آیا ہے۔ لوک سبھا الیکشن کی تاریخ کے بعد ہی باقی کا شیڈول آئے گا۔ اس سے پہلے لکھنوسپرجائنٹس کی فرنچائزی مسلسل تبدیلی کررہی ہے۔ اسی ضمن میں ٹیم نے ایک اوربڑی تبدیلی کی ہے۔ جنوبی افریقہ کے ایک سابق کھلاڑی کی انٹری ہوئی ہے۔
لکھنو جائنٹس کی ٹیم نے جہاں جمعرات کو نکولس پورن کواپنا نائب کپتان نامزد کیا تھا۔ وہیں اب جمعہ کی رات ٹیم نے اپنے خیمے میں ایک اورمعاون کوچ کی انٹری کروالی ہے۔ ان کا نام ہے جنوبی افریقہ کے سابق عظیم آل راونڈر لانس کلوزنر۔ کلوزنرٹیم کے چیف کوچ جسٹس لینگراورساتھی معاون کوچ ایس شری رام کے ساتھ مل کام کریں گے۔ لانس کلوزنرکوبطورمعاون کوچ ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ اس سے پہلے اس سیزن کے لئے لکھنونے اپنے چیف کوچ اینڈی فلاورکی جگہ جسٹس لینگرکوسائن کیا تھا۔ وہیں گوتم گمبھیربھی اب لکھنوکا ساتھ چھوڑکرکولکاتا نائٹ رائیڈرس کے ساتھ جڑگئے ہیں۔
لکھنؤکی ٹیم آئی پی ایل کا تیسرا سیزن کھیلنے اترے گی۔ گزشتہ دونوں سیزن میں یہ ٹیم پلے آف تک پہنچی ہے، لیکن ایک باربھی فائنل تک نہیں پہنچی اورنہ ہی کپ پرقبضہ کرپائی۔ اس بارٹیم نے مشکل تیاریاں کی ہیں۔ کئی تبدیلیاں کی ہیں۔ کوچ سے مینٹارتک سبھی بدل گئے ہیں۔ یہ ٹیم مضبوط ہے، بس دیکھنا ہوگا کہ کپتان کے ایل راہل کتنا جلدی فٹ ہوجاتے ہیں۔
لکھنؤ سپر جائنٹس کا پورا اسکواڈ
کے ایل راہل (کپتان)، کوئنٹن ڈی کاک، نکولس پورن (نائب کپتان)، آیوش بدونی، کائل میئرس، مارکس اسٹوئنس، دیپک ہڈا، روی بشنوئی، نوین الحق، کنال پانڈیا، یدھ ویرسنگھ، پریرک ماکنڈ، یش ٹھاکر، امت مشرا، شمارجوسف، مینک یادواورمحسن خان، شیوم ماوی، ایم سدھارتھ، ڈیوڈ ولی، ایشٹن ٹرنر، ارشن کلکرنی اورارشد خان۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…