اسپورٹس

WTC Final 2023: آسٹریلیا کے 469 کے جواب میں 296 پر آل آؤٹ ہوئی ٹیم انڈیا، رہانے اور شاردل ٹھاکر نے لگائی نصف سنچری

WTC Final 3rd Day: آسٹریلیا کے خلاف عالمی ٹسٹ چمپئن شپ فائنل میں ٹیم انڈیا کی پہلی اننگ 296 رنوں پر سمٹ گئی ہے۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے اتری آسٹریلیا نے 469 رن بنائے تھے۔ اس طرح پہلی اننگ کی بنیاد پر کنگاروؤں کو 173 رنوں کی سبقت ملی ہے۔ ٹیم انڈیا کے لئے اجنکیا رہانے نے سب سے زیادہ 89 رنوں کا تعاون دیا۔ اس کے علاوہ شاردل ٹھاکر نے نصف لگائی۔ جبکہ آسٹریلیا کے لئے کپتان پیٹ کمنس نے سب سے زیادہ 3 وکٹ جھٹکے۔ وہیں، مچیل اسٹارک، اسکاٹ بولینڈ اور کیمرون گرین کو 2-2 کامیابی ملی۔ ناتھن لیون نے 2 وکٹ اپنے نام کیا۔

ٹیم انڈیا کے بلے بازوں کا فلاپ شو

آسٹریلیا کی پہلی اننگ میں 469 رنوں کا جواب میں بلے بازی کرنے اتری ٹیم انڈیا کے بلے بازی نے مایوسی کی۔ ہندوستان کے محض 2 بلے باز نصف سنچری لگاسکے۔ اجنکیا رہانے اور شاردل ٹھاکرنے نصف سنچری لگائی۔ جبکہ رویندر جڈیجہ نے 48 رنوں کا تعاون دیا۔

 رہانے اور شاردل ٹھاکرنے ٹیم انڈیا کو مشکل سے نکالا

ہندوستانی ٹیم کو 152 رنوں کے اسکور پر کے ایس بھرت کے طور پر چھٹا جھٹکا لگا۔ جب کے ایس بھرت پویلین لوٹے، اس وقت ٹیم انڈیا کو فالوآن ٹالنے کے لئے 118 رن بنانے تھے۔ ہندوستانی فینس کی امیدیں اجنکیا رہانے اور شاردل ٹھاکر پر مرکوز تھی۔ وہیں، ان دونوں کھلاڑیوں نے مایوس نہیں کیا۔ اجنکیا رہانے اور شاردل ٹھاکرکے درمیان ساتویں وکٹ کے لئے 109 رنوں کی شراکت داری ہوئی۔

کنگارو گیند بازوں کی شاندار گیند بازی

آسٹریلیا کے لئے کپتان پیٹ کمنس سب سے کامیاب گیند باز رہے۔ پیٹ کمنس نے 20 اوور میں 83 رن دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ مچیل اسٹارک، اسکاٹ بولینڈ اور کیمرون گرین کو 2-2 کامیابی ملی۔ اس کے علاوہ آف اسپنر ناتھن لیون نے رویندر جڈیجہ کو آؤٹ کیا۔

کنگاروؤں نے پہلی اننگ میں بنائے 469 رن

 واضح رہے کہ ٹاس ہارنے کے بعد بلے بازی کرنے اتری کنگارو ٹیم 76 رنوں پر 3 وکٹ گنواکر جدوجہد کر رہی تھی، لیکن اس کے بعد ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ نے 285 رنوں کی شراکت داری کرکے ٹیم کو مشکل سے نکال لیا۔ ٹریوس ہیڈ 174 گیندوں پر 163 رن بناکر پویلین لوٹے۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 25 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ جبکہ اسٹیو اسمتھ نے 268 گیندوں پر 128 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

12 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

49 minutes ago