بھارت ایکسپریس۔
ICC ODI World Cup 2023: ونڈے عالمی کپ 2023 ہندوستان کی مزیبانی میں کھیلا جانا ہے۔ ابھی تک ٹورنا کے شیڈول کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، جاری ہوئے ڈرافٹ شیڈول میں پاکستان کو چنئی کے ایس چدمبرم یعنی چیپاک اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف اور بنگلورو میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کھیلنا ہے۔
پاکستان کی طرف سے آسٹریلیا اور افغانستان کے خلاف کھیلے جانے والے میچوں کے مقام کو آپس میں تبدیل کرنے کی گزارش کی گئی تھی۔ یعنی پاکستان چاہتا تھا کہ وہ افغانستان کے خلاف میچ بنگلور میں کھیل لیں اور آسٹریلیا کے خلاف چنئی میں۔ تاہم ایسا نہیں ہوسکا۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان کی گزارش کو مسترد کردیا ہے۔ بی سی سی آئی کے ایک ذرائع نے پی ٹی آئی سے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عالمی کپ میں وینیو سے متعلق کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ لہٰذا پاکستان کو افغانستان کے خلاف میچ چنئی کے چیپاک اسٹیڈیم میں ہی کھیلنا ہوگا۔
چنئی میں افغانستان کے خلاف کیوں نہیں کھیلنا چاہتی تھی پاکستانی ٹیم
رپورٹس کی مانیں تو پاکستان کی ٹیم چنئی اسپن فرینڈلی وکٹ پر اس لئے نہیں کھیلنا چاہتی تھی، کیونکہ افغانستان کے پاس راشد خان جیسے ورلڈ کلاس اسپنر موجود ہیں۔ افغانستان کی ٹیم میں راشد خان کے علاوہ نوراحمد جیسے بھی کچھ بہترین اسپنرہیں، جو چنئی کی پچ پر پاکستانی ٹیم کو آسانی سے اپنے جال میں پھنسا سکتے ہیں۔
ورلڈ کپ شیڈول آنے پر کیوں ہو رہی ہے تاخیر؟
رپورٹس کے مطابق، بی سی سی آئی نے میگا ٹورنا منٹ کے لئے شیڈول ڈرافٹ کرلیا ہے، لیکن پاکستان کے سبب شیڈول جاری کرنے میں تاخیر ہو رہی ہے۔ ڈرافٹ شیڈول کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ٹورنا منٹ کا لیگ میچ 15 اکتوبر کو احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، لیکن پاکستان نریندر مودی اسٹیڈیم میں لیگ میچ کھیلنے کو تیار نہیں ہے۔ اب دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان لیگ میچ کہاں کھیلا جائے گا۔ اب اس سلسلے میں دونوں طرف سے بیان بازیاں بھی شروع ہوگئی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…