چمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان میں ہوگی، یہ بیان پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن رضا نقوی کا ہے۔ نقوی نے آئی سی سی پریہ صاف طور پر واضح کر دیا ہے کہ چمپئنز ٹرافی کے لیے کسی بھی ہائبرڈ ماڈل پرغورنہیں کیا جائے گا۔ یہ سارا معاملہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے پاکستان جانے سے شروع ہوا ہے۔ حالانکہ بی سی سی آئی کی جانب سے ابھی تک کوئی آفیشل بیان سامنے نہیں آیا ہے، لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم انڈیا چمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی۔
یاد رہے کہ آئی سی سی حکام کی ایک میٹنگ 19 جولائی کو کولمبو میں ہونی تھی۔ رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل پر غور نہیں کیا جائے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پی سی بی کے چیئرمین محسن رضا نقوی نے آئی سی سی پر واضح کیا ہے کہ پاکستان چمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کرے گا، جس کے لیے کوئی ہائبرڈ ماڈل لاگو نہیں کیا جائے گا۔ بھارت کو پاکستان لانا آئی سی سی کا کام ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کا نہیں۔
مجوزہ شیڈول کو پہلے ہی دے دی گیا گرین سگنل
چند ہفتے قبل آئی سی سی نے پی سی بی کی جانب سے بھیجے گئے مجوزہ شیڈول کو گرین سگنل دے دیا تھا۔ اس شیڈول کے مطابق ٹیم انڈیا کے تمام میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ اگر بھارت سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچ جاتا ہے تو وہ میچ بھی لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ شیڈول کے مطابق روایتی حریف بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ یکم مارچ کو کھیلا جانا ہے۔ اس سے قبل یہ بھی بتایا گیا تھا کہ اگر بھارت چمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان نہیں آتا۔ ایسے میں پاکستانی ٹیم بھی 2026 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے نہیں جائے گی، جس کی میزبانی بھارت کر رہا ہے۔
اس سے قبل ایشیا کپ 2023 بھی تنازعات کا شکار ہو گیا تھا ،جس کی میزبانی پاکستان نے کی تھی۔ ٹیم انڈیا نے پاکستان جانے سے انکار کر دیا تھا ،جس کی وجہ سے انڈیا کے میچ سری لنکا میں کرائے گئےتھے۔ لیکن اس بار پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل کے حوالے سے انتہائی سخت رویہ اپنایا ہے۔
بھارت ایکسپریس
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…