اسپورٹس

IND Vs ENG: انگلینڈ کے پلیئنگ 11 میں تبدیلی یقینی، فاسٹ باؤلر  کی ہوگی انٹری ،کیا انگلینڈ کے پاس اسپنرز آپشن نہیں؟

IND Vs ENG: بھارت کے خلاف 15 فروری سے راجکوٹ میں کھیلے جانے والے میچ کے لیے انگلینڈ کے پلیئنگ 11 میں تبدیلی یقینی ہے۔ انگلینڈ سیریز میں پہلی بار دو تیز گیند بازوں کے ساتھ میدان میں اتر سکتا ہے۔ جیمز اینڈرسن کے کھیلنے کی تصدیق ہوگئی۔ اس کے علاوہ اس سیریز میں انگلینڈ پہلی بار فاسٹ بولر اولی رابنسن کو بھی پلیئنگ 11 کا حصہ بنا سکتا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  اولی رابنسن کے کھیلنے کی صورت میں اسپنر ریحان کو باہر بیٹھنا پڑ سکتا ہے۔ انگلینڈ کے نمبر ایک اسپنر جیک لیچ انجری کے باعث پہلے ہی آخری تین میچوں سے باہر ہو چکے ہیں۔
ہندوستان کے خلاف ابھی  تک انگلینڈ کی ٹیم نے  حیران کرنے والا فیصلہ لیا

ہندوستان کے خلاف ابھی  تک انگلینڈ کی ٹیم نے  حیران کرنے والا فیصلہ لیتے ہوئے صرف ایک تیز گیند باز کو پلیئنگ 11 میں رکھا ہے۔ انگلینڈ اب اس حکمت عملی کو تبدیل کرنے پر غور کر رہا ہے۔ ٹام ہارٹلے اور شعیب بشیر کا تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی جانب سے کھیلنا یقینی ہے۔ ان کے علاوہ اینڈرسن اور رابنسن پلیئنگ 11 کا حصہ ہوں گے۔ جو روٹ تیسرے اسپن بولر کا کردار ادا کریں گے۔ جو روٹ اس سیریز میں اب تک باؤلر کے طور پر کافی کامیاب رہے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ مارک ووڈ کو ایک بار پھر پلیئنگ 11 سے باہر بیٹھنا پڑ سکتا ہے۔

پچ کا رول بھی اہم ہوگا

انگلینڈ کے تین اسپنرز کے ساتھ نہ اترنے  کی ایک اور وجہ پچ  بھی ہے۔ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ راجکوٹ کی پچ رینک ٹرنر نہیں ہوگی۔ راجکوٹ کی پچ ایسی ہوگی جہاں اسپنرز کے علاوہ بلے بازوں اور تیز گیند بازوں کو بھی فائدہ ہوگا۔ اس وجہ سے انگلینڈ تین کے بجائے صرف دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اتر سکتا ہے۔ اس وقت انگلینڈ کے پاس اسپنرز کا زیادہ آپشن نہیں ہے۔ جیک لیچ کے جانے کے بعد ان کے متبادل کا اعلان نہیں کیا گیا۔ ریحان کو ویزا تنازعہ میں پھنستے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ ریحان کو تیسرے ٹیسٹ میں کھیلنے کی اجازت دی جائے گی یا نہیں اس حوالے سے تصویر ابھی واضح نہیں ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

3 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

3 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

4 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

4 hours ago