بھارت ایکسپریس۔
Swami Prasad Maurya News: سوامی پرساد موریہ نے سماجوادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس سے متعلق انہوں نے پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کو اپنا خط بھیج دیا ہے۔ اس خط میں انہوں نے الزام لگایا کہ اگرقومی جنرل سکریٹری کے عہدے پربھی امتیازی سلوک ہوتا ہے تو پھراس طرح کے امتیازی، غیراہم عہدے پر رہنے کا کوئی جوازنہیں ہے۔ اس لئے وہ سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری کے عہدے سے استعفی دے رہے ہیں۔
‘مسلسل پارٹی کو مضبوط کرنے کی کوشش کی’
سوامی پرساد موریہ نے اپنے خط میں لکھا، “جب سے میں سماجوادی پارٹی میں شامل ہوا، مسلسل پارٹی کو مضبوط کرنے کی کوشش کی۔ سماجوادی پارٹی میں شامل ہونے کے دن ہی میں نے نعرہ دیا تھا پچاسی تو ہمارا ہے، 15 میں بھی بٹوارہ ہے۔ ہمارے بزرگوں نے بھی ایسی ہی لکیرکھینچی تھی۔ ہندوستانی آئین کے معمار بابا صاحب ڈاکٹر امبیڈکر نے بہوجن ہیتائے، بہوجن سکھائے کی بات کی، جبکہ ڈاکٹررام منوہرلوہیا نے کہا کہ سوشلسٹوں نے باندھی گانٹھ، پچھڑا پاوے سو میں ساٹھ” شہید جگدیوبابو کشواہا اوررام سوروپ ورما نے کہا تھا کہ 100 میں سے نوے استحصال زدہ ہیں، نوے بھاگ (حصہ) ہمارا ہیں، اسی طرح سماجی تبدیلی کے عظیم رہنما کاشی رام صاحب کا بھی یہی نعرہ تھا کہ 85 بنام 15 کا۔”
بغیرکسی مطالبہ کے مجھے ایم ایل سی بنایا
سوامی پرساد موریہ نے آگے لکھا، “لیکن پارٹی کے ذریعہ مسلسل اس نعرے کوبے اثرکرنے اور2022 کے اسمبلی انتخابات میں سینکڑوں امیدواروں کے پرچہ اورسمبل داخل ہونے کے بعد اچانک امیدواروں کو تبدیل کرنے کے باوجود، پارٹی کا بیس بڑھانے میں کامیاب رہے، جس کا نتیجہ تھا کہ سماجوادی پارٹی کے پاس جہاں صرف 45 ایم ایل اے تھے، وہیں پر2022 کے اسمبلی انتخابات کے بعد یہ تعداد بڑھ کر110 ہوگئی تھی۔ اس کے بعد بغیرکسی مطالبہ کے آپ نے مجھے قانون سازکونسل میں بھیج دیا اوراس کے فوراً بعد مجھے قومی جنرل سکریٹری بنا دیا۔ اس اعزازکے لئے آپ کا بہت بہت شکریہ۔”
بھارت ایکسپریس۔
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…