بھارت ایکسپریس۔
Moeen Ali Hat-Trick in BPL 2024: آئی پی ایل 2024 سے پہلے چنئی سپرکنگس کے لئے کھیلنے والے انگلینڈ کے آل راؤنڈرمعین علی نے کمال کردیا ہے۔ معین علی نے بنگلہ دیش پریمیئرلیگ (بی پی ایل 2024) میں وکٹوں کی ہیٹ ٹرک اپنے نام کرلی ہے۔ معین علی کی ہیٹ ٹرک سے چنئی سپرکنگس (سی ایس کے) کے فینس میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ بی پی ایل میں چیٹو گرام چیلنجرس اور کومیلا وکٹورین کے درمیان کھیلے گئے مقابلے میں معین علی نے ہیٹ ٹرک لینے کا کارنامہ انجام دیا۔
معین علی ٹورنا منٹ میں کومیلا وکٹورین کے لئے کھیل رہے ہیں۔ معین علی نے ٹیم کوجیت دلانے میں اہم کردارادا کیا۔ پہلے انہوں نے بلے بازی میں کمال کیا اورپھر ہیٹ ٹرک لے کرمخالف ٹیم کو آل آؤٹ کردیا۔ انگلش آل راؤنڈرنے ہدف کا پیچھا کررہی چیٹوگرام چیلنجرس کےآخری تین بیٹرس کو آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک پوری کی۔ اننگ کا 17واں اوور لے کرآئے معین علی نے شاہدالاسلام (02)، علی امین حسین (00) اوربلال خان (00) کوابتدائی تین گیندوں میں آؤٹ کیا۔ معین علی کے اوورسے پہلے چیٹوگرام کی ٹیم 7 وکٹ گنوا چکی تھی۔ معین علی نے 3.3 اوور میں 23 رن دے کر4 وکٹ حاصل کئے۔
ہیٹ ٹرک سے پہلے شاندار بلے بازی
معین علی نے وکٹوں کی ہیٹ ترک لینے سے پہلے بلے سے کمال دکھایا۔ وہ کومیلا وکٹورین کی اننگ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے تیسرے بلے باز رہے۔ نمبرپانچ پر کھیلتے ہوئے معین علی نے 24 گیندوں میں 2 چوکے اور5 چھکوں کی مدد سے 53 رنوں کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔
یکطرفہ مقابلہ جیتی معین علی کی ٹیم
واضح رہے کہ مقابلے میں کومیلا وکٹورین نے 73 رنوں سے جیت اپنے نام کی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انہوں نے 20 اوور میں 3 وکٹ پر239 رن بنائے۔ ٹیم کے لئے ول جیکس نے 53 گیندوں میں 5 چوکے اور 10 چھکے لگاکرناٹ آؤٹ 108 رن بنائے۔ اس کے علاوہ کپتان اورسلامی بلے باز لٹن داس نے 31 گیندوں میں 9 چوکے اور3 چھکوں کی مدد سے 60 رنوں کی اننگ کھیلی۔ وہیں معین علی نے 53 رن بنائے۔ پھرہدف کا پیچھا کرنے اتری چیٹوگرام چیلنجرس 16.3 اوور میں 166 رنوں پرآل آؤٹ ہوگئی۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…