انٹرٹینمنٹ

Hina Khan and Munawar Faruqui Viral Photos: بنگالی لک میں حنا خان کی مسکراہٹ  کچھ بیاں کرتی ہوئی، کیا حنا خان منور فارقی میوزک ویڈیو میں آئیں گے ایک ساتھ نظر

Hina Khan and Munawar Faruqui Viral Photos: بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔ بگ باس 17 کے گھر میں اپنے ہنر کا لوہا  منوانے  کے بعد  اب منورفاروقی  ایک نئے میوزک ویڈیو میں نظر آنے والے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ حنا خان بھی نئے پروجیکٹ میں منور کے ساتھ نظر آنے والی ہیں۔

حنا خان اور منور فاروقی نے اپنی نئی میوزک ویڈیو کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔ دونوں ستارے ان دنوں کولکتہ میں شوٹنگ کر رہے ہیں اور ان کی شوٹ کے پیچھے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ان تصاویر میں حنا خان اور منور فاروقی کو ایک دوسرے کے ساتھ گپ شپ کرتے اور ایک ساتھ ہنستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

حنا خان  بنگالی ساڑھی اور  کانوں میں جھمکے   پہنے اداکارہ بہت خوبصورت لگ رہی ہی

وائرل تصاویر میں حنا خان بنگالی روپ  (لک)میں نظر آ رہی ہیں۔ حنا خان  بنگالی ساڑھی اور کانوں میں جھمکے پہنے اداکارہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ منور فاروقی کو سفید شرٹ کے ساتھ میچنگ شارٹس پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ جہاں ایک طرف حنا خان اور منور فاروقی کی میوزک ویڈیو کے سیٹ سے تصاویر وائرل ہو رہی ہیں ۔ تووہیں خودحنا  خان نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کچھ ان دیکھی تصاویر شیئر کرکے شوٹ کی جھلک پیش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:رکل پریت اور جیکی بھگنانی کی شادی ایکو فرینڈلی ہوگی، تفصیلات سامنے آئی ہیں، شادی کے بعد جیکی بھگنانی اور رکل پریت سنگھ پودے بھی لگائیں گے

حنا خان اور منور فاروقی کا ورک فرنٹ

کام کے بارے میں بات کرتے ہوئےحنا  خان کو آخری بار ‘فیئر فیکٹر:خطروں کے کھلاڑی 13’ میں ایک چیلنجر کے طور پر دیکھا گیا تھا۔ اب وہ فلم ‘کنٹری آف بلائنڈ’ میں نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ اب ان کے پاس منور فارقی  کے ساتھ ایک نیا پروجیکٹ بھی ہے۔ منور فاروقی نے حال ہی میں ریئلٹی شو بگ باس 17 کا ٹائٹل جیتا ہے اور ان دنوں اپنی اسٹینڈ اپ کامیڈی اور میوزک ویڈیوز میں مصروف ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

6 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

8 hours ago