اسپورٹس

Indian Selectors Continue Ignore Sarfaraz Khan: سرفراز خان کو مسلسل ٹیم انڈیا میں کیوں کیا جا رہا ہے نظر انداز؟ یہاں جانئے بڑی وجہ

Sarfaraz Khan In Team India: ویسٹ انڈیز کے خلاف ہندوستان کی ٹسٹ ٹیم میں سرفراز خان کا نام نہیں تھا، جس سے کئی لوگوں کو حیرانی ہوئی کہ ممبئی کے اسٹار کو ٹیم میں شامل کیوں نہیں کیا گیا۔ خاص طور پر یہ دیکھتے ہوئے کہ اس بلے باز نے ابھی تک کسی انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو نہیں کیا ہے۔ جبکہ اس بلے باز کے گھریلو اعدادوشمار شاندار رہے ہیں۔ حالانکہ تجربہ کار چتیشور پجارا کو باہر کیا جانا بھی ایک بڑا جھٹکا تھا، لیکن سرفراز خان کو ٹیم میں شامل نہ کیا جانا بھی کافی حد تک ایک بڑا موضوع رہا ہے، کیونکہ عظیم بلے باز سنیل گواسکر نے کہا تھا کہ ہندوستان نے ان کے جیسے کھلاڑیوں کو ٹسٹ میں ڈیبیو کرنے کا موقع نہیں دے کر ایک بڑا موقع گنوا دیا۔ وہ بھی ایک ایسی ٹیم کے خلاف سیریز میں جو اب پہلے جیسی طاقتور نہیں رہی۔

کیوں ہندوستانی ٹیم میں نہیں منتخب کئے گئے سرفرازخان؟

ٹیم انڈیا کو آئندہ ماہ یعنی جولائی میں ویسٹ انڈیز دورے پر جانا ہے۔ یہاں دونوں ٹیموں کے درمیان ٹسٹ، ونڈے اور ٹی-20 کی سیریز کھیلی جائے گی۔ اس دورے کے لئے بی سی سی آئی نے کئی بڑے اعلان کئے، جس میں کئی تبدیلی اور نام حیران کرنے والی تھی۔ اس درمیان ایک بڑا موضوع یہ بھی رہا ہے کہ آخر نوجوان بلے باز سرفراز خان کو موقع کیوں نہیں دیا گیا، جس کی تنقید عظیم کرکٹر سنیل گواسکر نے بھی کی ہے۔ مگر اب بی سی سی آئی کے ایک ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس فیصلے کے پیچھے ممبئی کے بلے باز کی خراب فٹنس اور نظم و ضبط کی کمی بڑی وجہ ہے۔

جہاں سلیکٹروں کے فیصلے کی سابق کھلاڑیوں نے کافی تنقید کی۔ وہیں بی سی سی آئی کے ایک افسر نے سرفراز خان کو بار بار نظرانداز کئے جانے کی وجوہات کے بارے میں بتایا۔ سلیکشن کی جانکاری رکھنے والے بی سی سی آئی کے ایک افسر نے نام نہ شائع کرنے کی شرط پر پی ٹی آئی کو بتایا کہ سرفراز خان کا سلیکشن نہ ہونے کی وجہ آف فیلڈ بھی تھی۔ اتنا ہی نہیں یہ بھی بتایا گیا کہ اہم وجہ میں سے ایک ان کی فٹنس تھی۔

افسر نے کہا، ”میں آپ کو کچھ حد تک یقینی طور پر بتا سکتا ہوں کہ سرفراز خان کو بار بار نظرانداز کئے جانے کی وجہ صرف کرکٹ نہیں ہے۔ ایسی کئی وجہ ہیں، جن کی وجہ سے ان کے نام پر غور نہیں کیا گیا۔“ کیا سلیکٹرس بے وقوف ہیں جو مسلسل سیزن میں 900 سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی پر غور نہیں کرتے؟ اس کی ایک وجہ اس کی فٹنس ہے، جو انٹرنیشنل لیول (بین الاقوامی سطح) کی نہیں ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

10 hours ago