بھارت ایکسپریس۔
جموں وکشمیر کے کلگام ضلع میں سیکورٹی اہلکاروں اور ایک دہشت گرد کے درمیان تصادم ہوا، جس میں دہشت گرد کو جوانوں نے مارگرایا۔ وہیں اس دوران ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان یہ تصادم کلگام کے ہوورا گاوں میں ہوا ہے۔ پولیس تصادم کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن چلا رہی ہے۔
پولیس تصادم میں دہشت گرد ہلاک
موصولہ اطلاع کے مطابق، ہوورا گاوں میں ایک دہشت گرد کے چھپے ہونے کی اطلاع پولیس کو ملی تھی، جس کے بعد پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کرعلاقے کو پوری طرح سے گھیرلیا، جس کے بعد دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ جوابی کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں نے دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔ دہشت گرد عادل لون ہوورا کا ہی رہنے والا تھا۔ پولیس کا دعویٰ ہے ک ہحال ہی میں اس نے البدرنامی تنظیم سے وابستہ ہوا تھا۔ موقع سے پولیس نے بڑی مقدار میں گولہ-بارود اور دیگر ہتھیاربرآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
تصادم میں پولیس کا جوان بھی زخمی
پولیس افسر نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ کشمیر زون پولیس کو کلگام کے ہوورا گاوں میں ایک دہشت گرد کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کرگھیرا بندی کردی۔ اسی دوران دہشت گردوں کی طرف سے فائرنگ کی گئی۔ جوابی کارروائی میں دہشت گرد عادل لون مارا گیا۔ ایک جوان کو بھی گولی لگی ہے۔ اسے اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے۔ علاقے میں سرچ آپریشن چلایا جا رہا ہے۔ دہشت گردوں کے پاس سے کئی قابل اعتراض اشیا بھی برآمد کی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ان قابل اعتراض اشیا کے ذریعہ نوجوانوں کو ورغلاکردہشت گرد تنظیموں میں شامل کراتے تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…