اسپورٹس

World Cup 2023: ورلڈ کپ 2023 کے پہلے ہی میچ میں ناکام ہوگئے بابر اعظم، نیدر لینڈ کے خلاف 18 گیندوں پر بنائے صرف 5 رن

World Cup 2023: ورلڈ کپ 2023 کا دوسرا میچ پاکستان اورنیدرلینڈ کے درمیان راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم، حیدرآباد میں کھیلا جا رہا ہے۔ نیدرلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا اور49 اوورمیں پاکستانی ٹیم کے سبھی بلے بازکو آؤٹ کردیا۔ پاکستان کی ٹیم نے 10 وکٹ گنواکر 286 رن بنائے۔ وکٹ کیپر بلے بازمحمد رضوان اورسعود شکیل نے 68-68 رنوں کی شانداراننگ کھیلی، لیکن اس میچ میں ٹیم کے کپتان بابراعظم کچھ خاص نہیں کرسکے۔ بابر اعظم کا بلّا ورلڈ کپ کے پہلے مقابلے میں خاموش رہا۔

واضح رہے کہ میچ میں نیدرلینڈس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ آج کے میچ میں امید تھی کہ ہندوستان میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے بابر اعظم اپنی بلے بازی سے جلوہ بکھیریں گے، لیکن ایسا ہو نہ سکا۔ حالانکہ پریکٹس میچ کے دوران بابراعظم نے بہترین بلے بازی کی تھی، لیکن ہندوستان میں اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ کھیل رہے بابر اعظم کوئی خاص کمال نہیں کرپائے اور گیند باز کی گیند پر بڑا شاٹ مارنے کے چکر میں کیچ آؤٹ کر لئے گئے۔

 بابراعظم جب آؤٹ ہوئے تو ان کے چہرے پر مایوسی واضح طور پر نظرآرہی تھی۔ انہیں یقین ہی نہیں ہو رہا تھا کہ وہ گیند باز کی جال میں پھنس کرآؤٹ ہوگئے ہیں۔ پویلین جاتے وقت ان کے چہرے پر ابھرے تاثرسے پتہ چل رہا تھا کہ انہیں کتنی مایوسی ہوئی ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…

37 mins ago