اسپورٹس

Asia Cup games likely to be shifted:ایشیا کپ مقابلے کو دوسری جگہ کیا جاسکتا ہے منتقل، کولمبو میں بھی ہورہی ہے بارش

سری لنکا کے کولمبو میں گزشتہ چند دنوں سے شدید بارشوں کے ساتھ، ایشین کرکٹ کونسل ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے کے لیے جگہ میں تبدیلی پر غور کر رہی ہے۔ بھارت ایکسپریس کے ذرائع کے مطابق ٹیموں کو سری لنکا کی راجدھانی کی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور دمبولا کو متبادل جگہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ایشیا کپ جو کہ پاکستان اور سری لنکا میں ہائبرڈ ماڈل میں کھیلا جا رہا ہے اس کا تمام اہم سوپر 4 مرحلہ اگلے ہفتے شروع ہو رہا ہے۔ بھارت کے ایل او سی عبور کرنے سے انکار کے بعد پاکستان کی میزبانی میں ہونے والا ایونٹ سری لنکا میں بھی کھیلا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق  سری لنکا کرکٹ نے تجویز رکھی ہے کہ وہ دمبولا میں بقیہ ایونٹ کی میزبانی کریں گے، جو ملک کے وسطی حصے میں ایک خشک علاقہ ہے۔جہاں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے اور سوپر4مقابلے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اس لئے ان مقابلوں کو بارش کی نذر نہیں ہونے دینا چاہیے ،اس کیلئے واحد راستہ سری لنکا کے اندر دمبولا کی طرف جاتا ہے۔

حالانکہ پالی کیلے کے بارے میں تمام انتظامیہ کو پہلے ہی مطلع کردیا گیا تھا کہ اگر آپ اس جگہ کا انتخاب کرتے ہیں تو بارش کی وجہ سے مقابلے کا رنگ بے رنگ ہوسکتا ہے ۔ اور بہت بیشتر دنوں میں پالی کیلے کے اندربھرپور بارش کے زیادہ امکانات ہیں۔تاہم اس وقت براڈکاسٹرز اور ٹیموں نے دمبولا کا سفر کرنے سے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے، پالیکیلے اور کولمبو کو مقامات کے طور پر منتخب کیا تھا۔ تاہم اس جزیرے میں مانسون کا موسم ہونے کی وجہ سے ان دونوں جگہوں پر گزشتہ پانچ دنوں سے شدید بارش ہو رہی ہے۔ یہاں تک کہ پالی کیلے میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہفتہ کو ہونے والا میچ بھی رد ہو گیا۔

اگرچہ یہ امید تھی کہ کولمبو میں صورتحال بدل سکتی ہے، لیکن دارالحکومت میں حالیہ بارشیں اب ایشین کرکٹ کونسل کو دوبارہ سوچنے پر مجبور کر رہی ہیں۔ اگرچہ کولمبو میں پہلا میچ 9 ستمبر کو ہے، لیکن اے سی سی موسم کی پیشن گوئی کے بارے میں فکر مند ہے جو زیادہ امید افزا نظر نہیں آتی۔ حالانکہ سری لنکا  ان خطوں میں عام طور پر مانسون کی وجہ سے ستمبر کے مہینے کے پہلے ہفتے کے بعد میچوں کی میزبانی نہیں کرتا ہے اور اگر سوپر 4 مرحلے  بھی کولمبو  منعقد کرائے جاتے ہیں تو پھر یہ سب اوپر والے کی مرضی پر منحصر ہوگا چونکہ بارش کے بہت ہی زیادہ امکانات ہیں

یہ بھی پڑھیں:ہندوستان-پاکستان کے بیچ مقابلہ رد ہونے کے10 بڑے فائدے 

۔پاکستان میں مزید دو میچز باقی رہنے کے بعد،اب یہ امید لگائی جارہی ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل اگلے 24-48 گھنٹوں میں  کھیل کے مقام  کےحوالے سے  حتمی فیصلہ کرے گا۔چونکہ اب بقیہ  ٹورنامنٹ کو پالی کیلے میں رکھنامشکل ہوگاچونکہ یہاں ا بھی بارش کا خطرہ برقرارہے۔ایسے میں اب کونسل اور سری لنکا کرکٹ بورڈ اس مسئلے پر سنجیدگی سے غور کررہا ہے اور ممکن ہے کہ پالی کیلے اور کولمبو کے بجائے دمبولا میں ہی بقیہ مقابلے کرائے جائیں تاکہ بارش کی وجہ سے مقابلہ بے رنگ نہ ہوسکے، حتمی فیصلہ کونسل کی جانب سے آنا ابھی باقی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

44 minutes ago

Delhi LG VK Saxena showers Praise on CM Atishi: ایل جی وی کے سکسینہ نے وزیراعلیٰ آتشی کی تعریف کی، کیجریوال سے بھی بہتر قرار دیا

دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اورنوکرشاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی موضوعات پر…

52 minutes ago

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

1 hour ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

2 hours ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

3 hours ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

4 hours ago