ایشیا کپ 2023 میں بھارت پاکستان میچ پر بارش نے پانی پھیر دیا

دوسری اننگ میں زبردست بارش کی وجہ سے میچ کو ختم کردیا گیا

میچ رد ہونے کے سبب دونوں ٹیموں کو صرف ایک ایک پوائنٹ ہی  ملا

میچ کافی دلچسپ تھا لیکن رد ہونے کی وجہ سے بھی دونوں ٹیموں اور ملکوں کا کافی فائدہ ہوا ہے

سب سے بڑا فائدہ یہ کہ کسی بھی ملک میں کسی بھی کھلاڑی کے خلاف کوئی غصہ یا ناراضگی نہیں پیدا ہوئی

پاکستان یا بھارت میں کہیں کوئی ٹیلی ویژن نہیں توڑا گیا

کسی بھی کھلاڑی کے گھر پر ناہی پتھر بازی ہوئی اور ناہی ٹرول کیا گیا

بارش نے میچ کا حتمی ریزلٹ آنے کے بعدعوامی رد عمل اور غصے پر پانی پھیر دیا

ایک فائدہ یہ بھی ہوا کہ کسی بھی بلے باز یا گیند باز کو زیادہ تنقید کا سامنا نہیں کرنا پڑا

سب سے بڑا فائدہ یہ ہو اکہ پاکستان پرست نام نہاد ہندوستانی گرفتار ہونے سے بچ گئے

کشمیر میں اکثر ایسے مقابلے کے بعد گرفتاریاں ہوتی ہیں ،لیکن بارش نے اس بار انہیں بھی بچالیا

جیت کے بعد ہونے والی آتش بازی اور اس کی وجہ سے ہوائی آلودگی پر بھی بارش نے پانی پھیر دیا

ایک فائدہ یہ بھی ہوا کہ اس کے بعد پاکستان سے ہونے والے مقابلہ کیلئے عوامی جوش مزید بڑھ گیا

اس میچ سے پاکستانی گیندبازوں کے حوصلے بلند ہوئے تو انڈین بلے بازوں کو پاکستانی گیندبازوں کو سمجھنے کا ایک بھی موقع مل گیا

سوپر4 میں ایک بار پھر ہندوستان اور پاکستان کو آمنے سامنے دیکھ سکتے ہیں آپ