بھارت ایکسپریس۔
پاکستان کرکٹ ٹیم۔ (فائل فوٹو)
Pakistan Cricket Team: پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی-20 ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سپر-8 میں جگہ نہیں بنا پائی۔ لیگ مرحلے میں ہی ٹورنا منٹ سے باہر ہونے کے بعد ٹیم کے کپتان بابراعظم اور پانچ دیگر کھلاڑی محمد عامر، عماد وسیم، حارث روف، شاداب خان اور اعظم خان نے پاکستان لوٹنے سے پہلے لندن میں چھٹیاں منانے کا فیصلہ لیا ہے۔
لندن میں چھٹی منائیں گے بابراعظم
دی ایکسپریس ٹریبیون کی ایک رپورٹ کے مطابق، یہ 6 کھلاڑی منگل کی باقی ٹیم کے ساتھ پاکستان نہیں اتریں گے۔ ان کھلاڑیوں نے لندن میں اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہیں کچھ کھلاڑی انگلینڈ میں مقامی لیگ کھیلنے کا منصوبہ بھی بنا رہے ہیں۔ اس درمیان چیف کوچ گیری کرسٹن اور معاون کوچ اظہرمحمود اپنے اپنے گھروں کے لئے روانہ ہوں گے۔
پی سی بی نے کوچنگ اسٹاف کو اپنے ملک لوٹنے کی دی اجازت
کوئی قریبی سیریزنہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کوچنگ اسٹاف کو اپنے اپنے ملک لوٹنے کی اجازت دے دی ہے۔ پاکستان کا ٹی-20 ورلڈ کپ کے گروپ میں مایوس کن کارکردگی رہی اور اسے آخری جیت اتوارکو آئرلینڈ کے خلاف اپنے آخری مقابلے میں تین وکٹ سے ملی۔ اسے شریک میزبان امریکہ اورسخت حریف ہندوستان سے ہارکا سامنا کرنا پڑا۔ اس نے پھرکناڈا کو سات وکٹ سے ہرایا۔
تیسرے مقام پر رہا پاکستان
چارمیچوں میں چارپوائنٹ کے ساتھ پاکستان گروپ میں تیسرے مقام پررہا اور سپر-8 میں جگہ بنانے سے دوررہ گئے۔ ہندوستان اورامریکہ نےٹاپ دو مقام حاصل کرکے سپر-8 میں جگہ بنائی۔ پاکستانی ٹیم اگست میں دو میچوں کی گھریلو ٹسٹ سیریز میں بنگلہ دیش سے مدمقابل ہوگی، جس کے بعد انگلینڈ کا اکتوبرمیں پاکستان کا دورہ ہوگا۔
بھارت ایکسپریس۔
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…