قومی

Maharashtra BJP President: مہاراشٹر بی جے پی صدر سے متعلق اعلیٰ کمان کا بڑا فیصلہ، اسمبلی الیکشن سے پہلے تصویر صاف

مہاراشٹرمیں اسمبلی الیکشن سے پہلے بی جے پی ریاستی صدر میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گی۔ مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس اور پیوش گوئل سمیت کئی لیڈران نے دہلی میں میٹنگ کی۔ اس میٹنگ کے بعد پیوش گوئل نے کہا کہ ریاستی صدر عہدے کے لئے پارٹی کوئی تبدیلی نہیں کرے گی۔ مہاراشٹر میں انتخابی جائزہ کے لئے بی جے پی کے کورکمیٹی کی میٹنگ منگل (18 جون) کوہوئی۔

میٹنگ میں کوئی کون شامل؟

میٹنگ میں مرکزی وزیراورمہاراشٹر کے معاون انچارج اشونی ویشنو، مہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس، راو صاحب دانوے، چندرشیکھرباون کلے اورپیوش گوئل سمیت سینئرلیڈران موجود رہے۔

دیویندرفڑنویس نے کیا کہا؟

اس میٹنگ کے بعد نائب وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے کہا، “آج مہاراشٹرکی کورکمیٹی مرکزی قیادت کے ساتھ بیٹھی تھی۔ اس میں ہم نے مہاراشٹرکا جونتیجہ آیا، اس پرتبادلہ خیال کیا۔ اس میٹنگ میں خصوصی طورپرمہاراشٹرکے نتائج پربات کی گئی اوراس پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ پوائنٹ تھری فیصد کا فرق ہے۔ کہاں پریشان ہوئی، کہاں کمی رہی اس کے ساتھ ساتھ اسمبلی کے بلو پرنٹ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ .3 فیصد کا فرق ہے۔ کہاں پریشانی ہوئی، کہاں کمی رہی، اس کے ساتھ ساتھ اسمبلی کے بلو پرنٹ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ تمام باتوں پرتفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ مرکزی بی جے پی پوری طاقت سے ہمارے پیچھے کھڑی ہے۔ ہم اتحادی جماعتوں سے بات کرکے الیکشن کی تیاری کریں گے۔ ہمارا ہدف مہاراشٹر میں مہا یتی کی مکمل اکثریت کی حکومت بنانا ہے۔”

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کی کارکردگی

مہاراشٹرکی کل 48 سیٹوں پر بی جے پی کو زبردست نقصان ہوا۔ پارٹی کو 9 سیٹوں پر اکتفا کرنا پڑا۔ حالانکہ ووٹ شیئرکی بات کریں تو بی جے پی سب سے اول پارٹی رہی۔ بی جے پی کو مہاراشٹرمیں کل 26.18 فیصد ووٹ ملے۔ اگراسے نمبرپرمیں دیکھیں تو پارٹی کو کل ایک کروڑ 49 لاکھ 13 ہزار 914 رائے دہندگان نے ووٹ کیا۔ بی جے پی کو جن سیٹوں پرجیت حاصل ہوئی، وہ جل گاوں، راویر، اکولا، ناگپور، پال گھر، ممبئی نارتھ، پونے، ستارا اوررتناگری سندھو گرگ ہیں۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

6 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

7 hours ago