قومی

PM Modi inspected the stadium and Sports Complex in Varanasi: وزیراعظم مودی نے کیا وارانسی میں اسٹیڈیم اور کمپلیکس کمپلیکس کا جائزہ لیا، کھیل ثقافت کو ملے گا فروغ

مسلسل تیسری باروزیراعظم بننے کے بعد آج منگل کو وزیراعظم نریندرمودی وارانسی پہنچے۔ جہاں پورے دن کی اپنی مصروفیت کے بعد، جس میں کسان سمؔان ندھی کی رقم کسانوں کے کھاتے میں بھیجنے، گنگا آرتی اور کاشی وشوناتھ مندرمیں پوجا ارچنا کرنے کے بعد وہ وارانسی میں اسٹیڈیم اوراسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لئے چل رہے کاموں کا جائزہ لینے پہنچ گئے۔

آپ کو بتا دیں کہ ایک بارتیار ہونے کے بعد یہ اسٹیڈیم اوراسپورٹس کمپلیکس نوجوانوں کی کھیلوں سے متعلق ضروریات کو پورا کرے گا اور وارانسی میں کھیلوں کے کلچرکومزید آگے بڑھائے گا۔

کاشی وشوناتھ مندر میں درشن اور پوجا کرنے کے بعد، رات قیام کے لیے بی ایل ڈبلیو کے لیے روانہ ہوتے ہوئے، پی ایم مودی اچانک یہاں سگرا اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے ان ڈوراسپورٹس کمپلیکس کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران ان کے ساتھ اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود تھے۔

 وارانسی میں آج، پی ایم مودی نے تقریباً 9.26 کروڑمستفیض کسانوں کو20,000 کروڑ روپئے سے زیادہ کی پی ایم-کسان اسکیم کی 17ویں قسط جاری کی۔ اب تک، 11 کروڑسے زیادہ اہل کسان خاندانوں کو پی ایم-کسان کے تحت 3.04 لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ کے فوائد ملے ہیں۔ پروگرام کے دوران، وزیراعظم نے سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی ایس) کی 30,000 سے زیادہ خواتین کوکرشی سکھی کے طورپرسرٹیفکیٹ بھی پیش کئے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Reaffirming Gandhi ji’s Global Relevance: گاندھی جی کی عالمی مطابقت کی تصدیق: پی ایم مودی کا بین الاقوامی خراج تحسین

12 جولائی 2015 کو، وزیر اعظم نے بشکیک، کرغزستان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی…

3 hours ago