بھارت ایکسپریس۔
Girls Will Be Girls: رچا چڈھا اورعلی فضل بالی ووڈ کے طاقتورجوڑے ہیں۔ یہ جوڑی ایک طرف اپنی ذاتی زندگی سے متعلق سرخیوں میں ہیں، تووہیں اپنے پروڈکشن میں بنی فلم ’گرلس ول بی گرلس‘ سے متعلق مسلسل سرخیوں میں ہیں۔ یہ فلم انٹرنیشنل لیول پردھوم مچا رہی ہے۔ اب یہ جلد ہی فرانس اوربرطانیہ میں ریلیزہوگی۔ واضح رہے کہ ’گرلس ول بی گرلس‘ کا ڈائریکشن شچی تلاٹھی نے کیا ہے۔
فلم سے متعلق رچا چڈھا نے کہی یہ بات
اس موقع پر رچا چڈھا نے کہا، ’’ہمیں یہ دیکھ کربے حد فخرہے کہ ’گرلس ول بی گرلس‘ کو گلوبل پلیٹ فارم پرکافی سراہا جا رہا ہے۔ ہم فرانس اوربرطانیہ کی آڈینس کے فیڈ بیک کو جاننے کے لئے ایکسائیٹیڈ ہیں جو اسے سب سے پہلے تجربہ کریں گے۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ فلم کو گلوبل لیول پرمل رہے پیار سے بے حد خوش ہیں، جس میں سنڈاس فلم فیسٹول میں جیت بھی شامل ہے۔ رچا چڈھا نے کہا، فلم حال ہی میں سنڈاس فلم فیسٹول کے برطانیہ چیپٹرمیں بھی دکھائی گئی۔ اب ہم اس لمحے کا بے صبری سے انتظارکر رہے ہیں، جب ہندوستانی آڈینس بھی اس سال کے آکر میں اسے دیکھ سکیں گے۔‘‘
یہ ہے فلم کی کہانی
فلم ’گرلس ول بی گرلس‘ ایک 16 سال میرا اور اس کی ماں کے ساتھ بڑھتی عمرکے ساتھ اس کے رشتے کی کہانی بتاتی ہے۔ میرا کا کردار پریتی پانگرہی نے نبھایا ہے۔ شمالی ہندوستان کے ایک ہل اسٹیشن کے بورڈنگ پر مبنی اس فلم میں میرا کے کشورا وستھ کے پیار کے سفرکو سماج کے نظریے سے دکھایا گیا ہے۔ اس کی تھیم ماں-بیٹی کے پیاراوراختلاف اورنسل درنسل خواتین کی بیداری کو بہترین طریقے سے پیش کرتی ہے۔ ’گرلس ول بی گرلس‘ ہندوستان کے پشنگ بٹن اسٹوڈیو، فرانس کے ڈولسے ویٹا فلمس اور بلنک ڈیجیٹل کے درمیان ایک انڈو-فرنچ کے مشترکہ پروڈکشن ہیں۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…