بھارت ایکسپریس۔
ہریانہ میں کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ہریانہ کانگریس کی سینئرلیڈر کرن چودھری اوران کی بیٹی اور سابق رکن پارلیمنٹ شروتی چودھری نے آج منگل کو پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ دونوں لیڈران نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ استعفیٰ دینے کی جانکاری دی۔ اس کے ساتھ ہی کرن چودھری اورشروتی چودھری نے کانگریس کے قومی صدرملیکا ارجن کھڑگے کو بھی اپنا استعفیٰ بھیج دیا ہے۔ وہیں یہ بھی مانا جا رہا ہے کہ دونوں ہی بدھ کو بی جے پی کا دامن تھام سکتی ہیں۔
سوشل میڈیا پردی جانکاری
کرن چودھری موجودہ وقت میں ہریانہ کی توشام سیٹ سے رکن اسمبلی ہیں۔ وہیں شروتی چودھری ہریانہ کانگریس کی کارگزارصدرتھیں۔ کرن چودھری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پراپنا استعفیٰ شیئر کرتے ہوئے لکھا، ”میں نے کانگریس کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ہریانہ کے قیام میں اہم کردار ادا کرنے والے چودھری بنسی لال جی کے اقداراورنظریات کوہریانہ میں پھیلانا، علاقے اورریاست کی ایمانداری سے ترقی کرنا ہمیشہ میری ترجیح رہے گی۔“
کرن چودھری نے کیوں دیا استعفیٰ؟
کرن چودھری نے استعفیٰ میں لکھا، ”میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی ابتدائی رکنیت سے اپنا استعفیٰ دیتی ہوں۔ میں گزشتہ 4 دہائی سے کانگریس پارٹی کا ایک وفادار اورثابت قدم رکن رہی ہوں اورمیں نے اپنی زندگی پارٹی اوران لوگوں کے لئے وقف کردی ہے، جن کی میں نمائندگی کرتی آئی ہوں۔ ہریانہ میں مجھے جدید ہریانہ کے خالق آنجہانی چودھری بنسی لال یاد آتے ہیں۔ بنسی لال اوراپنے آنجہانی شوہرچودھری سریندرسنگھ کی بھرپورمیراث کی بھی نمائندگی کرتی ہوں۔ تاہم، یہ سب سے زیادہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ہریانہ میں کانگریس پارٹی کوذاتی جاگیرکے طورپرچلایا جا رہا ہے، جس میں میری جیسی ایماندارآوازوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، جنہیں انتہائی منصوبہ بند اورمنظم طریقے سے دبایا اورذلیل کیا گیا ہے۔“
وہیں، انہوں نے مزید لکھا کہ شروع سے ہی میرا ہدف اورمقصد اپنی ریاست اوراپنے ملک کے لوگوں کی خدمت کرنا رہا ہے۔ میں اب ایسی رکاوٹوں کے سبب ایسا کرنے سے قاصرہوں۔ وہیں ان کی بیٹی اورسابق رکن پارلیمنٹ شروتی چودھری نے اپنا استعفیٰ شیئرکرتے ہوئے لکھا، ”میں نے کانگریس کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ چودھری بنسی لال اورچودھری سریندرسنگھ جی کے نظریے پرچل کرعلاقے اورریاست کی ترقی کرنا میری ہمیشہ اولین ترجیح رہے گی۔“ شروتی چودھری نے لکھا، ”میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی ابتدائی رکنیت اورہریانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی کارگزارصدرکے عہدے سے اپنا استعفیٰ دیتی ہوں۔ میں ایسے لوگوں کی لمبی روایت سے آتی ہوں، جنہیں ملک کی بے لوث خدمت کرنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ میں نے بھی بے لوث خدمت کے اس عظیم ورثے کو پوری ایمانداری اورلگن کے ساتھ برقراررکھنے کی کوشش کی ہے۔‘‘
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…
ہندوستان نے کینیڈا کی طرف سے نجار کے قتل کے الزامات کو یکسر مسترد کر…