18 جون 2024 کو بھی شمالی اور مشرقی ہندوستان کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری رہی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا کہ 19 جون 2024 کو گرمی سے کچھ راحت مل سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے منگل کو اپنی پیشین گوئی میں کہا کہ دہلی، پنجاب، ہریانہ، یوپی اور راجستھان سمیت شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں ہیٹ ویو کے حالات 24 گھنٹوں میں کم ہونے کا امکان ہے۔ یہ شمال مغربی ہندوستان کی طرف بڑھنے والے Western Disturbances کے اثر کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ ان ریاستوں کے کئی حصوں میں بارش بھی ہو سکتی ہے۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ شمال مشرقی اور جنوب میں ریاست کے کئی حصوں میں بارش کا امکان ہے۔
کن ریاستوں میں ہوگی بارش ؟
آئی ایم ڈی کے مطابق اروناچل پردیش، میگھالیہ، آسام، ناگالینڈ، میزورم، منی پور اور تریپورہ میں 19 جون 2024 کو شدید بارش ہوسکتی ہے۔ ساتھ ہی 20 سے 22 جون کے دوران کیرالہ، ساحلی کرناٹک اور گوا میں بارش کا امکان ہے۔
مانسون کے حوالے سے اپ ڈیٹ کیا ہے؟
محکمہ موسمیات نے منگل کو کہا کہ ہندوستان میں جون کے مہینے میں معمول سے کم مانسون کی بارش ہو گی۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ جب سے جنوب مغربی مانسون کیرالا میں آیا ہے، وہاں 20 فیصد کم بارش ہوئی ہے۔
کہاں کیسا رہا موسم ا؟
آئی ایم ڈی نے کہا کہ منگل کو اتر پردیش، جنوبی اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، ہریانہ، چندی گڑھ، دہلی، پنجاب اور شمالی مدھیہ پردیش، اڈیشہ، جھارکھنڈ، بہار اور جموں کے کچھ حصوں میں شدید گرمی کی صورتحال برقرار رہی۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ پنجاب، ہریانہ، دہلی، اتر پردیش کے کئی حصوں، شمالی مدھیہ پردیش، جنوبی بہار اور شمالی راجستھان کے کچھ حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 سے 46 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہا۔
بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…