گروگرام 1 نومبر (بھارت ایکسپریس): گروگرام میں 14 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی دسویں جماعت میں پڑھتی تھی، ملزم سہیل کی دوستی ایک ملزم سے تھی، جس نے 29 اکتوبر کو اسے ہوٹل میں بلایا۔ ہوٹل لے جانے کے بعد اس نے اپنے دوست کو بلایا اور اس کے بعد تین اور نوجوان بھی آگئے۔
واقعہ کے بعد اتوار کی صبح ملزمان نے متاثرہ کو نشے کی حالت میں سڑک کنارے پھینک دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ متاثرہ کسی طرح اپنے گھر پہنچی اور گھر والوں کو معاملے کی اطلاع دی۔ متاثرہ کی ماں کی شکایت کی بنیاد پر، پولس نے سیکٹر-9A پولیس اسٹیشن میں پوکسو ایکٹ کے تحت پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔
ایس ایچ او منوج نے کہا، “معاملے کے دو ملزمین پروین اور انشو کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور باقی تین کی تلاش جاری ہے۔”
آپ کو بتادیں کہ نیتاجی کی وفات کب ہوئی یہ ابھی تک معمہ بناہوا ہے،…
اس ٹیم کا بنیادی طور پر کام یہ ہوگا کہ وہ کسی بھی قسم کی…
واضح رہے کہ ہندوستانی آئین میں گوا کو خصوصی ریاست کا درجہ حاصل ہے۔ اس…
امریکی کمپنیوں نے بنگلہ دیش کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے۔…
انہوں نے کہاکہ ناگا سادھوؤں کی تاریخ یہ ہے کہ وہ کبھی بھی عوام میں…
ٹرمپ کے سخت اقدام کے بعد کولمبیا کے صدر نے غیر قانونی کولمبیا کے شہریوں…