مختصر خبریں

Budget Session 2023: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن مڈل کلاس کو دے سکتی ہیں بڑا تحفہ

Budget Session 2023: وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن مڈل کلاس کوبڑا تحفہ دے سکتی ہیں۔ ٹیکس چھوٹ کا دائرہ بڑھانے پر غور کرسکتی ہیں۔ بجٹ سیشن 2023  میں بیسک انکم ٹیکس کی چھوٹ کے دائرہ کو 2.5 لاکھ روپئے سے بڑھا کر 5 لاکھ روپئے کیا جاسکتا ہے۔ جانکاروں کا ماننا ہے کہ تنخواہ والے متوسط طبقے کے ٹیکس دہندگان کو وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن بڑی راحت دے سکتی ہیں۔

موجودہ وقت میں بیسک انکم ٹیکس چھوٹ کا دائرہ انفرادی ٹیکس دہندگان کے لئے دونوں نئی اور پرانی انکم ٹیکس نظام کے تحت 2.5 لاکھ روپئے ہے۔ ایسوچیم کے سکریٹری جنرل دیپک سود نے کہا کہ نجی انکم ٹیکس کے لئے چھوٹ کے دائرہ کو بڑھانے کی ڈیمانڈ اس بات پر منحصر کرتی ہے کہ مڈل کلاس والے گراہکوں کے ہاتھوں میں زیادہ پیسہ بچے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے اقتصادی ریکوری میں ڈیمانڈ بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Talat Aziz: طلعت عزیز: ایک واقعے نے کرکٹ کا جنون ختم کر دیا، دنیا کو مل گیا ایک شاندار غزل گائیک

حیدرآباد میں پیدا ہونے والے طلعت عزیز کبھی کرکٹر بننے کا خواب دیکھتے تھے، لیکن…

10 hours ago

SAFF Championship: سیف چیمپئن شپ: بھارت نے مالدیپ کو 1-0 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

سہیل احمد بھٹ نے 38ویں منٹ میں پنالٹی پر فیصلہ کن گول کیا، گول کیپر…

10 hours ago