-بھارت ایکسپریس
ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ کی ماتحت کمپنی ماڈل اکنامک ٹاؤن شپ لمیٹیڈ نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا کہ وہ گروگرام کے پاس ایک گرین فیلڈ اسمارٹ سٹی کی توسیع کر رہی ہے۔ کمپنی نے شہر میں ہمدرد گروپ کے ساتھ عالمی معیارکی مینوفیکچرنگ سہولت کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کیا۔
جانکاری کے مطابق، ہمدرد ایم ای ٹی سٹی میں تقریباً 10 ایکڑ زمین پر اپنی کچھ کھانے کی اہم اقسام کے مینوفیکچر کے لئے اپنا ہمدرد فوڈ پارک کلسٹر تیارکررہا ہے۔ وہ اس کی تعمیری سہولیات کی ترقی کے پہلے مرحلے میں تقریباً 100 سے 150 کروڑ روپئے خرچ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
اس پروجیکٹ میں ایک شہد پروسیسنگ پلانٹ اور اسی طرح کے پروڈکٹ مینوفیکچرنگ کی سہولیات، ‘ہمدرد خالص’ مصالحوں کے برانڈ کے تحت خالص اور مخلوط مصالحہ تیار کرنے والے پلانٹس، سرسوں کے تیل، زیتون کے تیل جیسے تیلوں کے لئے فلنگ کی سہولیات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، چاول کی بھوسی کا تیل اور سویا تیل وغیرہ، سویا چنکس جیسے مینوفیکچر، مشروبات پروڈکٹ اوردودھ کے مشروبات، کاربونیٹیڈ مشروبات جیسے پروڈکٹ کے لئے پیکنگ وغیرہ شامل ہے۔
ہمدرد فوڈس کے سی ای او حامد احمد نے کیا کہا
ہمدرد فوڈس کے سی ای او حامد احمد نے کہا کہ کمپنی نے آئندہ ایک سے 2 سالوں میں اپنی مینوفیکچرنگ سہولیات کو ترقی دینے کے لئے ریلائنس میٹ سٹی، جھجر، ہریانہ کا انتخاب کیا ہے۔ کیونکہ یہ این سی آر کے اندر رہنے کے لئے نہ صرف ایک بہت اچھی جگہ دے رہی ہے بلکہ عالمی سطح کے صنعتی بنیادی ڈھانچے والی جگہ بھی مہیا کرتی ہے۔
ریلائنس ایم ای ٹی سٹی کے سی ای او اورڈبلیو ٹی ڈی ایس وی گوئل نے کہا کہ ہم ایم ای ٹی سٹی کے ایک حصے کے طور پرہندوستان کے مشہور برانڈوں میں سے ایک ہمدرد گروپ کو پاکر بہت خوش ہیں۔ میٹ سٹی کی پائیدارترقی میں اہم منصوبہ ہے، جس میں 9000 کروڑ سے زیادہ کی سرمایہ کاری پہلے سے ہی کمیٹیڈ ہے۔ آج اس کے پاس 1903 ایکڑ کے لئے لائسنس ہے اور 25,000 سے زیادہ لوگ پہلے سے ہی پروجیکٹ میں کام کر رہے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…