قومی

Delhi Election 2025: راہل گاندھی نے کیا حق رائے دہی کا استعمال، لوگوں سے ووٹ ڈال کر جمہوریت کو مستحکم کرنے کی کی اپیل

نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل بدھ کی صبح 7 بجے شروع ہوا۔ قومی دارلحکومت میں 70 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ جاری ہے اور ہر علاقے میں ووٹروں کا جوش و خروش دکھائی دے رہا ہے۔ اس دوران کانگریس کے سینئر لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نرمان بھون میں واقع پولنگ اسٹیشن پہنچے اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

پولنگ بوتھ پر اپنی موجودگی درج کرانے کے بعد راہل گاندھی میڈیا سے بات کیے بغیر ہی بوتھ سے چلے گئے۔ اس دوران سابق ایم پی سندیپ دکشت بھی ان کے ساتھ پولنگ سینٹر میں موجود تھے۔

راہل گاندھی کی دہلی والوں سے اپیل

اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ جمہوریت میں ہر شہری کا ووٹ اہم ہوتا ہے۔ انہوں نے دہلی کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ انتخابات میں حصہ لے کر اپنا مستقبل سنواریں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کے ذریعہ  صحیح نمائندوں کا انتخاب ریاست کی مجموعی ترقی کو یقینی بنائے گا۔

دہلی میں ووٹنگ بیداری میں ہوااضافہ 

دہلی میں ووٹنگ کے حوالے سے بڑھتی ہوئی بیداری اور سرگرمی اس بات کا اشارہ ہے کہ ووٹر اب اپنے فرائض کے بارے میں پہلے سے زیادہ باشعور ہو گئے ہیں۔ جمہوریت کی مضبوطی کے اس عمل میں عوام کی شرکت بڑھ رہی ہے۔ راہل گاندھی جیسے اہم لیڈروں کی ووٹنگ میں شرکت اور دوسرے لیڈروں کی مسلسل اپیلوں نے انتخابی عمل کے تئیں لوگوں کا جوش بڑھایا ہے۔ ووٹرز میں یہ سمجھ پیدا ہو رہی ہے کہ ان کا ہر ووٹ نہ صرف حکومت کو منتخب کرنے میں بلکہ ملک اور دارالحکومت کے مستقبل کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Delhi Assembly Election Voting: دوپہر 1 بجے تک دہلی میں 33 فیصد ووٹنگ، مصطفی آباد میں سب سے زیادہ، قرول باغ ماڈل ٹاؤن میں سب سے کم ووٹ فیصد

جہاں عام آدمی پارٹی تیسری بار اقتدار حاصل کرنے کی لڑائی میں مصروف ہے وہیں…

9 minutes ago

Illegal immigrants in America: امریکہ نے 104 ہندوستانیوں کو ڈی پورٹ کیا، یوپی، پنجاب، گجرات کے لوگ شامل

بہت سے ہندوستانی 'ورک پرمٹ' پر امریکہ میں داخل ہوتے ہیں اور اس کی میعاد…

30 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: پرینکا گاندھی نے اپنے ارکان ِ خاندان کے ساتھ ڈالا ووٹ ، دیا خاص پیغام، کہا- آئین نے آپ کو دیا ہے…

پرینکا گاندھی کی اپیل سے دہلی کے لوگوں میں انتخابی بیداری میں اضافہ ہوا ہے۔…

33 minutes ago

Delhi Assembly Election Voting: سیلم پور میں برقعہ پر ہنگامہ ،جنگ پورا میں پیسے بانٹنے کا سسودیا نے لگایا الزام،پولیس سے ہوئی نوک جھونک

قومی دارالحکومت میں تمام 70 اسمبلی سیٹوں کے لیے 13,766 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔…

1 hour ago